Inquilab Logo

ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے مطالبے میں شدت

Updated: September 27, 2021, 10:44 AM IST | Agency | New Delhi

جھارکھنڈ کے کل جماعتی وفد کی امیت شاہ سے ملاقات، نتیش نے بھی مطالبہ دہرایا

Amit Shah.Picture:INN
امیت شاہ۔ تصویر: آئی این این

:ذات کی بنیاد پر مردم شماری سے سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے انکار کے بعد اس  کے مطالبے میں شدت آتی جا رہی ہے۔  اتوار کو جھارکھنڈ   کے ایک کل جماعتی وفد نےوزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت میں   ملک  کے وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ملک میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کروائی جائے۔ دوسری جانب بہار میں  بی جے پی   کے اتحادی  نتیش کمار نے بھی اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی مفاد میں ہوگا کہ حکومت ذات کی بنیاد پر مردم شماری کروائے۔ 
 واضح رہے کہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ  میں اپنا  موقف واضح طورپر  رکھ چکی ہے کہ وہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے حق میں نہیں ہے۔   ہیمنت سورین کی قیادت میں جس وفد نے  امیت شاہ سے ملاقات کی اس میںکانگریس کی جھارکھنڈ اکائی کے صدر راجیش ٹھاکر کے ساتھ  جھارکھنڈ بی جےپی    کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن دیپک پرکاش بھی شامل تھے۔ اس سے قبل بہار سے نتیش کمار کی قیادت میں بھی ایک وفد وزیراعظم مودی سے ملاقات کرکے مردم شماری میں مختلف  ذاتوں کی علاحدہ مردم شماری کا مطالبہ کرچکاہے۔  سورین نے ملاقات کےبعد بتایا کہ ’’ہم نے وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں  کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہو۔ ہم نے انہیں آگاہ کی ہماری ریاست کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK