Inquilab Logo

ایل آئی سی ہائوسنگ فائنانس کی’ گرہ ورشٹھ‘ اسکیم متعارف

Updated: March 27, 2021, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

اس پلان سےپینشن یافتہ سرکاری ملازمین مستفیدہوسکیں گے، ۶؍ ماہ کی قسط نہ دینے کی خصوصی رعایت ملے گی

Housing Scheme - Pic : INN
یاوسنگ اسکیم ۔ تصویر : آئی این این

ایل آئی سی ہاؤسنگ  فائنانس  نےمعمر افرادکے لئے خصوصی طور پر ایک  نئی  ہوم لون اسکیم ’  گرہ ورشٹھ‘ کے نام سے پیش کی ہے۔ اس کے تحت  پالیسی ہولڈر کو ہوم لون کی ۶؍ ماہ کی قسط نہ دینے کی رعایت ملے گی لیکن  اس پالیسی سے صرف  پنشن یافتہ سرکاری ملازمین  ہی مستفیدہوسکیں گے۔
  کمپنی کے مطابق   ایسے ریٹائرڈسرکاری ملازمین   جو  ڈفینیڈ بینیفٹ پنشن اسکیم (ڈی بی پی ایس)  کے تحت  پینشن  حاصل کررہے ہیں وہ  اس  ہوم لون کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سرکاری انشورنس کمپنیوں سمیت مرکزی اور ریاستی حکومت ، ریلوے ، محکمہ دفاع میں کام کر رہے یا ریٹائرڈ ملازمین یہ لون حاصل کرسکتے ہیں۔
  ماہرین کے مطابق  ایسے سرکاری ملازمین کو متعین کردہ بینیفٹ اسکیم کے مطابق  پینشن ملتی ہےاس کی وجہ سے بیمہ کمپنی کو اپنے ہوم لون کی ضمانت  کیلئے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں رہ جاتی ہے ، ان کے ذریعے دی گئی رقم کی واپسی  کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
 کتنی رقم   تک کا  لون ملے گا؟
 اس اسکیم کے تحت ۶۵؍ سال سے کم عمر کے  افراد۸۰؍  برس  کی عمر تک کیلئے ۳۰؍  سال تک کی میعاد  کیلئے  لون  لے سکیں گے۔  علاوہ ازیں جو اس اسکیم  کے تحت گھر خریدنے کیلئے لون لینا چاہتے ہیں  اگر ان کا سی آئی بی ایل اسکور ۷۰۰؍ یا اس سے زیادہ ہے تو وہ ۶ء۹؍فیصد سود پر ۱۵؍ کروڑ روپے تک کا قرض حاصل کر سکیں گے۔
 کمپنی نے بتایا ہے کہ اس اسکیم کے تحت   پالیسی یافتہ افراد کو چوتھے ، ساتویں اور گیارہویں سال کے پہلے دو ماہ کی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی اور اس رقم کو  ان کےلون کے بقایا پرنسپل سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK