Inquilab Logo

دشمن احتجاجی مظاہروں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے: ایران

Updated: June 06, 2022, 12:23 PM IST | Agency | Tehran

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

Welcoming the audience before Ayatollah Khamenei`s speech.Picture:INN
آیت اللہ خامنہ ای تقریر سے قبل حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ’دشمن‘ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ کوکمزور کرنے کے لیے مظاہروں کو استعمال کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔ ایران میں ایک مرتبہ پھر احتجاجی مظاہرے زور پکڑ رہے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای عمومی طور پر’دشمن‘ کا لفظ امریکہ اوراسرائیل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔سنیچرکےروز ان کاکہناتھا کہ احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں میں ایران کے کئی شہروں میں اشیائے ضرورت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملک میں پائی جانے والی بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا،’’آج دشمن اسلامی نظام پر کاری ضرب لگانے کے لیے عوامی مظاہروں پر اعتماد کر رہا ہے۔‘‘ ۲۳؍ مئی کو جنوب مغربی شہر آبادان میں زیر تعمیر عمارت گرنے کا واقعے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس واقعے میںکم از کم ۳۷؍افراد کی ہلاکت کے بعد مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’نااہل اہلکاروں‘ کو سزائے موت دی جائے۔سپریم لیڈر خامنہ ای کاقوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’دشمن اب انٹرنیٹ، پیسوں اور کرائے کے فوجیوں کی نقل و حرکت کے ذریعے نفسیاتی ذرائع سے لوگوں کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف کرنے کی اُمید رکھتا ہے۔‘‘انہوں نے یہ تقریر آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر سرکاری عہدیداروں سمیت ایک ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کی۔

iran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK