Inquilab Logo

ایران کا خلاء میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ ایک بارپھرناکام

Updated: February 11, 2020, 3:30 PM IST | Agency | Tehran

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ ’ ظفر سیٹلائٹ‘ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جو رفتار کم ہونے کی وجہ سے مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے صوبے سمنان میں واقع امام خمینی اسپیس پورٹ سے مقامی سطح پر تیار کردہ ’ظفر سٹیلائٹ‘ کو سیمورغ راکٹ کے ذریعے خلا ءبھیجنے کیلئے لانچ کیا گیا لیکن مدار تک پہنچتے کیلئے درکار رفتار کم ہوتی گئی اور سٹیلائٹ ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

  ایران کا خلاء میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ ایک بار پھر ناکام ۔ تصویر : آئی این این
ایران کا خلاء میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ ایک بار پھر ناکام ۔ تصویر : آئی این این

 تہران : ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ ’ ظفر سیٹلائٹ‘ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جو رفتار کم ہونے کی وجہ سے مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے صوبے سمنان میں واقع امام خمینی اسپیس پورٹ سے مقامی سطح پر تیار کردہ ’ظفر سٹیلائٹ‘ کو سیمورغ راکٹ کے ذریعے  خلا ءبھیجنے کیلئے لانچ کیا گیا لیکن مدار تک پہنچتے کیلئے درکار رفتار کم ہوتی گئی  اور سٹیلائٹ ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایران کی خلا میں سٹیلائٹس بھیجنے کی ۳؍ کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔  وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایران نے بیلسٹک میزائلز اور ایک سٹیلائٹ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جس میں بیشتر اہداف اور مقاصد کو حاصل کرلیا گیا تاہم ’ظفر سٹیلائٹ‘ مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ اس سٹیلائٹ کو زلزلے اور قدرتی آفات کے مطالعے اور زراعت کی ترقی کیلئے مدد گار تصاویر اور ڈیٹا خلا ءسے زمین پر بھیجنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔
 ’ظفر سٹیلائٹ‘ کو مدار میں بھیجنے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے وزیر مواصلات جواد اظہری جہرومی نے کہا تھا کہ اگر تجربہ ناکام ہوجاتا ہے تو ہم کامیاب ہونے تک  دوبارہ کوشش کریں گے ۔
 جنوری ۲۰۱۹ء میں ایران نے ’پیغام‘ نامی سٹیلائٹ میں بھیجا تھا جو مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔ امریکہ نے اس  قدم کوایران کی اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی قرار دیتے ہوئے تہران کو خلاء میں کسی  بھی سٹیلائٹ بھیجنے سے باز رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 

iran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK