Inquilab Logo

کشیدگی ختم کرنے کی کوششوں کے درمیان اسرائیل کا فلسطین پر حملہ

Updated: February 24, 2023, 12:35 PM IST | Tel Aviv-Yafo

تل ابیب کی فوج نے نابلس میں ۱۰؍ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، سو سے زائدا فراد زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی قر اردیا۔ اس معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا

Palestinian civilians are seen amid tensions in Nablus. (AP/PTI)
نابلس میں کشیدگی کےد رمیان فلسطینی شہری نظر آرہےہیں۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

 اسرائیل اور فلسطین  میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے درمیا ن اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ۱۰؍  فلسطینی  جاں بحق ہو گئے۔ اس  اقدام  سے پورے فلسطین میں غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔  فلسطین کی اہم شخصیتوں اور تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔فلسطین نے اسے  اسرائیلی  فوج کی دہشت گردی قر اردیا اور اس معاملے پر اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ۔ اسی دوران فلسطین نے بھی  جوابی حملہ کیا۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق  اسرائیلی فوج نے  بدھ کی شام چند فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بہانے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر  دھاوا بول  دیا جس کے نتیجے میں کم از کم ۱۰؍ فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ  سو سے زائد  فلسطینیوں کو کو زخمی کر دیا گیا۔
 اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھاریٹی کے نمائندے نے  اس اقدام پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے  سیکوریٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نابلس میںقتل عام کی تفصیل اور فلسطینی عوام کے مطالبات سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی نمائندے نے مزید کہا کہ اسرائیل فوج سال کے آغاز سے اب تک۶۱؍ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے جس میں۱۲؍ بچے شامل ہیں۔
 دوسری جانب جہاد اسلامی تنظیم کے سربراہ زیاد النخالہ نے بھی  اسے ایک بڑا مجرمانہ اقدام  قرارد  اور خبر دار کیا کہ اس کا جواب  ضرور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مجرمانہ اقدام کے بعد ہم پر مزاحمتی تنظیم ہونے کے سبب یہ فرض  ہو جاتا ہے کہ ہم اس کا بہر صورت جواب دیں۔
 اُدھر فلسطین نے بھی نابلس میں اپنے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں اپنی سرحدوں کے قریب  اسرائیلی  بستیوں پر راکٹ  برسائے جس کے بعد  اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن کی صدائیں گونجنے لگیں۔
  اس سے قبل نابلس میں فلسطینیوں کے قتل عام اور پھر حماس کے سخت انتباہ کے بعد  اسرائیل نے غزہ سے متصل اپنی سرحدوں پر مامور اپنی فوجیوں کو الرٹ کردیا ہے۔
  اسی دوران  اسرائیل  نے  غزہ پھر حملہ کرنے کا انتباہ  جاری ۔  اس بارے میں جمعرات کو اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے  بتایا کہ وہ جلد ہی غزہ پٹی پر حملہ  کرے گی۔قبل ازیں آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پتی سے اسرائیل کی طرف داغے  جانے والے ۶؍راکٹوں میں سے ۵؍ کو روک دیا گیا ، انہیں  ناکام بنا دیا گیا ۔ ایک راکٹ کھلے علاقے میں گرا۔اس سے قبل آئی ڈی ایف نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK