Inquilab Logo

اسرائیل غرب اردن میں انہدامی کارروائی سے باز رہے

Updated: February 28, 2021, 2:12 PM IST | Agency | Geneva

اقوام متحدہ کا صہیونی ریاست کے بدوئوں کے خلاف اقدام پر اظہار تشویش

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں یورپی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادیٔ اردن میں بدوؤں کی بستی منہدم کرنے کا سلسلہ روک دے۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ حمصہ البقیع کے علاقے میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے۔یہ موقف جمعہ کے روز نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران میں سامنے آیا۔ اجلاس کے اختتام پر اسٹونیا، فرانس، آئرلینڈ، ناروے اور برطانیہ نے باور کروایا کہ ’’اسرائیل کی جانب سے انہدام اور املاک ضبط کرنے کی حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے ہمیں نہایت تشویش ہے۔ ان کارروائیوں میں وادی اردن کے علاقے حمصہ البقیع میں یورپی یونین اور ڈونرس گروپ کی فنڈنگ والی تنصیبات بھی لپیٹ میں آئی ہیں۔‘‘مذکورہ علاقے میں بدوؤں کی کمیونٹی تقر یبا ً ۷۰؍ افراد پر مشتمل ہے جن میں ۴۱؍بچے  بھی شامل ہیں۔
 خطے کیلئے اقوام متحدہ کے ناروے سے تعلق رکھنے والے ایلچی ٹور وینسلینڈ نے سلامتی کونسل کے سامنے انہدام اور ضبطی کی اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اسرائیل نے حمصہ البقیع میں فلسطینی بدوؤں کی کمیونٹی کی ۸۰؍ عمارتیں منہدم یا ضبط کی ہیں۔ان کارر وائیوں کے سبب ۳۶؍ بچوں سمیت ۶۳؍ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔‘‘وینسلینڈ نے مزید کہا کہ ’’میں اسرائیل پر زور دیتا ہوں کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں فلسطینی املاک کو منہدم کرنے اور ضبط کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روک دے۔‘‘

israel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK