Inquilab Logo

اسرائیل غرب اردن کے علاقوں پر قبضہ کرنے سے باز رہے

Updated: May 28, 2020, 11:38 AM IST | Agency | Paris

فرانس کا صہیونی حکومت کو انتباہ ، اس اقدام سے خطے میں سخت رد عمل ظاہر ہوں گے

Macron - Pic :INN
میکرون ۔ تصویر : آئی این این

فرانس نےاسرائیلی حکومت سے مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے فیصلے اور اقدامات پر سخت رد عمل آسکتا ہے۔ فرانسیسی وزیرخارجہ ژاں وائی ویس لی دریان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے الحاق سے متعلق کسی بھی اعلان سے باز رہے۔ اس نوعیت کے اعلانات سے خطے میں دیرپا امن مساعی بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔
 پیرکو روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن  یاہونےاعلان کیا تھاکہ آنے والے مہینوں میں وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔ اسرائیل نے اپنے یورپی اتحادیوں کی طرف سے مخالفت اور مذمت کے باوجود  فلسطینی  علاقوں کو صہیونی ریاست میں   ملانے اورد غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
 فلسطینی غرب اردن کے تمام علاقے پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے  ایک عرصے سے سرگرم ہیں۔ جبکہ اسرائیلی ریاست نے غرب اردن کے ۳۰؍ فی صد سے زائد علاقوں کو صہیونی ریاست کا حصہ بنانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی زیر قیادت امریکی انتظامیہ نے واضح طورپر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی توسیع میں صہیونی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بلکہ ٹرمپ نے خود ہی ’سنچری ڈیل‘ کے نام سے یہ منصوبہ تیار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غرب اردن کے الحاق کو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ غرب اردن کے علاقوں کے الحاق سے متعلق اعلان کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK