Inquilab Logo

اسرائیل کی غزہ پر بمباری

Updated: March 25, 2021, 11:43 AM IST | Agency | Gaza

ایک طرف جہاں اسرائیل میں الیکشن کے نتائج کی گہماگہمی ہے تو دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کی خبر ہے۔

Gaza - Pic : INN
غزہ ۔ تصویر: آئی این این

  ایک طرف جہاں اسرائیل میں الیکشن کے نتائج کی گہماگہمی ہے تو دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کی خبر ہے۔ مبصرین اس بمباری کا الیکشن کے نتائج سے تعلق ڈھونڈ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ منگل کو جب  اسرائیل میں  انتخابات کا عمل مکمل ہوا تو  غزہ کی طرف سے اسرائیلی سرحد کے اندر راکٹ داغے گئے۔ جس کے جواب میں بدھ کی علی الصباح اسرائیل نے غزہ  میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔    یاد رہے کہ غزہ کی جانب سے راکٹ جانے کی کسی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن  اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ غزہ کی طرف سے ایک راکٹ اسرائیل کے اندر ایک خالی جگہ پر آکر گرا ہے۔  دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  ایک ہوٹل میں جاری کسی تقریب میں شامل ہیں اور اچانک انہیں غزہ کی طرف سے راکٹ جانے کی خبر ملتی ہے اور وہ تقریب چھوڑ کر وہاں سے فوری طور پر روانہ ہو جاتے ہیں۔  یہ تقریب بئر سبع نامی علاقے میں ایک ہوٹل کے اندر منعقد کی گئی تھی ۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں غزہ کی طرف سے راکٹ داغے جانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ 
  ادھر بدھ کی علی الصباح  اندھیرے میں اسرائیل نے غزہ  پر بمباری کی جس میں کوئی رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔ حالانکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے ٹھکانوںکو نشانہ بنایا ہے۔  اور کوئی اسلحہ ڈپو، نیز مینوفیکچرنگ یونٹ پر حملے کئے ہیں لیکن حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بم برسائے ہیں۔  حماس کا کہنا ہے کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا  ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے کئے گئے حملے کے جواب میں یہ بمباری کی گئی ہے اور اسرائیل کے خلاف کی جانے والی کسی بھی کارروائی کا اسی طرح سخت جواب دیا جائے گا۔  یاد رہے کہ الیکشن  کےمکمل ہوتے ہی اس طرح کے حملوں کو مبصرین یہ مطلب بھی نکال رہے ہیں کہ حکومت سازی کے دوران نیتن یاہو کو قومی سلامتی کے نام پر مختلف پارٹیوں سے حمایت حاصل  کرنے کیلئے ماحول تیار کیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK