Inquilab Logo

اسرائیلی فوج کی جانب سے شام میں ایرانی فوج کے ٹھکانوں پر حملے

Updated: November 19, 2020, 12:12 PM IST | Agency | Tel Aviv

اسرائیلی فوج نے حملے کا اعتراف کیا، ایرانی جنگجو گروپ پرتخریبی کارروائی کی کوشش کا الزام

Syria
اسرائیل شام میں ایران کی پرخاش میں حملے کرتا رہتا ہے

اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایرانی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جن میں ۳؍ فوجی مارے گئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس حملے کا  اعتراف کیا ہے۔  گزشتہ برسوں کے دوران بارہا حملے کرنے کے باوجود  اسرائیل کی جانب سے اس طرح کا اعلان شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائے ادرع نے بدھ کواپنے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ مذکورہ حملوں میں ایرانی القدس فورس اور بشار حکومت کی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ان میںاسلحہ ڈپو، فوجی اڈےاور فوجی کمپائونڈ کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والی بیٹریاں بھی شامل ہیں۔ 
 ترجمان  نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ایک گروپ کی جانب سے گولان کی سرحد پر دھماکا خیز مواد کی پوری فیلڈ بچھانے کے جواب میں کی گئی ہے۔ گروپ نے یہ کارروائی ایران کی ہدایت پر کی تھی۔ترجمان نے زور دے کر کہا کہ’’اسرائیل شام کی اراضی سے کی گئی کسی بھی کارروائی کا ذمے دار شامی حکومتی فوج کو ٹھہراتا ہے۔ اسرائیلی فوج ضرورت کے مطابق شام میں ایرانی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ایران کا یہ وجود علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔‘‘
 اس سے قبل شام کی سرکاری نیوز  ایجنسی نے بتایا تھا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں اسرائیلی جنگجو طیاروں کا راستہ روکا۔ نیز اسرائیلی حملوں میں ۳؍شامی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔یہ کارروائی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز کے بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ بیان میں انہوں نے دمشق کو ان بارودی سرنگوں کا ذمے دار ٹھہرایا جو منگل کی صبح شام کے ساتھ سرحد پر مقبوضہ گولان کے علاقے میں ملی تھیں۔ یاد رہے کہ شام ۹؍ سال سے جنگ زدہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK