Inquilab Logo

غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فوجی حملہ

Updated: July 06, 2020, 9:58 AM IST | Agency | Gaza Strip

اسرائیلی ڈیفنس فورس [آئی ڈی ایف] نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے کل اتوار کواسرائیل کی طرف راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا ہے کہ  "آج شام کے اوائل میں اسرائیل پر فائر کیے گئے ۳ راکٹوں کے جواب میں ، ہماری فضائیہ نے  غزہ میں حماس کے زیرزمین دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ ہم  اسکے لئے حماس کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔" آئی ڈی ایف نے غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے دو راکٹوں کی اطلاع کے بعد ، ٹویٹ کیا کہ "آج دوسری بار اسرائیل پر غزہ سے راکٹ داغا گیا۔ آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے اسے کامیابی سے روک لیا۔

Gaza - PIC : INN
غزہ ۔ تصویر : آئی این این

اسرائیلی ڈیفنس فورس [آئی ڈی ایف] نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے کل اتوار کواسرائیل کی طرف راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا ہے کہ  "آج شام کے اوائل میں اسرائیل پر فائر کیے گئے ۳ راکٹوں کے جواب میں ، ہماری فضائیہ نے  غزہ میں حماس کے زیرزمین دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ ہم  اسکے لئے حماس کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔"
آئی ڈی ایف نے غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے دو راکٹوں کی اطلاع کے بعد ، ٹویٹ کیا کہ "آج دوسری بار اسرائیل پر غزہ سے راکٹ داغا گیا۔ آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے اسے کامیابی سے روک لیا۔"
اسرائیل مغربی کنارے کے اطراف کے ارد گرد کے علاقوں میں غیر قانونی بستیوں پر اپنی خود مختاری بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دوسری طرف  حماس اور فتح نے اس ہفتے کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ ان کا مشترکہ مقصد ۱۹۶۷ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور یروشلم کو اپنا دارالحکومت بنانے کے طور پر مکمل خودمختاری کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست تشکیل دینا تھا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسلاک کے منصوبے کو ترک کریں اور متصادم جماعتوں سے بین الاقوامی برادری کی تائید سے بات چیت  کی اپیل کی ہے۔ حماس نے جون کے آخر میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ذریعہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کو فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ پر محمول کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK