Inquilab Logo

یہ سلنڈ ر دھماکہ نہیں تھا ، کچھ اور ہی تھا ،ایسا لگ رہا تھا کہ زلزلہ آگیا ہے

Updated: October 16, 2020, 1:20 PM IST | Inquilab News Network | Aligarh

علی گڑھ فیکٹری دھماکہ کے عینی شاہدین کا تاثر۔ دھما کے کی شدت سے ۱۰۰؍ میٹر کے فاصلے پر واقع تھانے کے کمپیوٹر شعبے میںرکھاپانی کا جگ بھی زمین پرگرگیا تھا

Aligarh Factory Blast - Pic : PTI
دھما کے بعد کا ایک منظر۔ ( پی ٹی آئی

 یہ سلنڈ ر دھماکہ نہیں تھا ، کچھ اور ہی تھا ،ایسا لگ رہا تھا کہ زلزلہ آگیا ہے ۔ ‘‘یہ الفا ظ علی گڑھ فیکٹری دھماکہ کے عینی شاہدین کے ہیں ۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں  علی گڑھ کے دہلی گیٹ تھانہ علاقے میں دھماکہ کے
 نتیجے میں ۵؍ افراد لقمۂ بن گئے تھے۔ کئی مکان تباہ ہوگئے تھے ۔ 
  عینی شاہدین کےمطابق اس دن علی گڑھ شہر کے دہلی گیٹ تھانے سے نکلتے ہی بائیں جانب کھٹکان محلے کو جانے والے راستے پر چہل پہل تھی۔ آس پاس کے دکاندار اپنے کام میں مصروف تھے ۔ کھلونا فیکٹری میں مزدور کام کررہے تھے ۔ اسی دوران اچانک دھماکے سے پورا علاقہ لرز  اٹھا ۔ تباہی کا ایسا منظر کم کم دیکھا جاتا ہے ۔ پل بھر میں پوری فیکٹری ملبے میں تبدیل ہوگئی ۔ فیکٹری کے اطراف کے مکانوں کی دیواریں کانپ اٹھیں۔  ۱۰۰؍ میٹر کے فاصلے پر واقع تھانے کے کمپیوٹر شعبے میںرکھاپانی کا جگ بھی زمین  پر گر گیا۔ کھڑکی کے دروازے آپس میں ٹکرا کر بند ہو گئے ۔ چاروں طرف دھند تھی ۔ چیخ پکار سنائی دینے لگی ۔ دھماکے بعد یہ  دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر سب سہم گئے۔ 
  کھٹکان محلے میں کھٹک سماج کےلوگ برسوں سے رہ رہےہیں ۔ فیکٹری بھی ۵؍ دہائی پرانی  ہے۔ اس کے اطراف  میں پکے اور کثیر منزلہ مکان بنے ہوئے ہیں ۔ تقریباً ۲؍ ہزار گز  پر مشتمل فیکٹری کے  ۲؍ سو گز کے دائرے میں کام ہوتا ہے۔  باقی جگہ خالی رہتی ہے۔کچھ مشینیں رکھی ہوئی ہیں ۔ باہر تین گنا زمین خالی ہے۔ فیکٹری کی بناوٹ بھی پرانی ہے۔ ایک تنگ و تاریک راستے سے  اہم شاہر اہ پر آنے کا راستہ ہے۔  آبادی گھنی ہے ۔  اس فیکٹری میں منگل کی شام دھماکہ ہوا تو کوئی کچھ سمجھ نہیں پایا ۔  فیکٹری کے پیچھے ایک گھر کی چھت پر بیٹھی جیکی بتاتےہیں :’’ ہم تو ڈر گئے ، گھر فیکٹری  سےملا ہوا ہے۔ بھاگ کر گیا ، گلی میں بھیڑ تھی ۔  فیکٹری میں ملبہ پڑا تھا ۔ لو گ اپنوں کو ملبے میں تلاش کررہے تھے۔ کچھ دیر میں امدادی ٹیم آگئی اور  سب کو ہٹانے لگا ۔ ایک کے بعد ایک  ملبے میں د بے لوگوں کو نکالا گیا ۔ میں آدھے گھنٹے تک بے حس وحرکت وہاں کھڑا رہا ہے۔ تھانے میں کے کمپیوٹر شعبے میں منشی کام کررہے تھے۔ تیز دھماکے سے کھڑکی کے دروازے بند ہوگئے۔ وہ کچھ سمجھ نہیں پائے ۔‘‘ 
 موبائل کے دکان کےمالک سونو دھماکے کے فوراً بعد وہاں گئے ۔ دوڑے ڈورے جائے  حادثہ پر پہنچے ۔  وہ بھی ملبے میں دبے مزدوروں اور دیگر کو نکالنے لگے۔  ان کے مطابق دھماکے کے وقت   ایسا لگا کہ زلزلہ آگیا  ۔ جائے حادثہ پر     افراتفری کا ماحول  تھا  ۔
  مقامی افراد کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ملبے کی اینٹیں دور جاکر گریں ۔ آس پاس کے ۷۔۶؍ گھروں کی اینٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دھنس گئے ۔  ۳؍ مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔  اینٹ گھروں کے اندرتک چلی گئیں ۔ لو گ جیسے بیٹھے تھے ، ویسے ہی اٹھ کر بھاگنے لگے ۔  دھما کے بعد چاروں طرف دھواں ہوگیا تھا۔ کسی کو کوکچھ دکھائی نہیں دیتا تھا۔آدھا گھنٹہ  کے بعد لو گ فیکٹری کی طرف بھا گے ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK