Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ٹی ایم بزنس اسکول نے اے آئی پر مبنی اپنا نیا پروگرام لانچ کیا

Updated: May 24, 2026, 11:53 AM IST | Navi Mumbai

آئی ٹی ایم بزنس اسکول نے اے آئی پر مبنی بزنس لیڈرس تیار کرنے کے مقصد سے اپنا نیا فل ٹائم ’’ایم بی اے اِن اپلائیڈ اے آئی‘‘ پروگرام لانچ کیا ہے۔

Participants can be seen after the ITM press conference. Photo: INN
آئی ٹی ایم کی پریس کانفرنس کے بعد شرکاء دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

آئی ٹی ایم بزنس اسکول نے اے آئی پر مبنی بزنس لیڈرس تیار کرنے کے مقصد سے اپنا نیا فل ٹائم ’’ایم بی اے اِن اپلائیڈ اے آئی‘‘ پروگرام لانچ کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو ایسے بزنس پروفیشنلز کے طور پر تیار کرنا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس، آٹومیشن اور اسمارٹ بزنس سسٹمز کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔ افتتاحی تقریب میں انڈسٹری ماہرین، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی، جہاں مستقبل کے کاروبار میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ماہی پروری سے پہاڑی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع

پروگرام کے دوران پروفیسر آر ایس منی  نے کہا کہ موجودہ دور میں اے آئی پر مبنی مینجمنٹ ایجوکیشن کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ آئی ٹی ایم گروپ کے ٹرسٹی اور سی ای او نتن پُٹچا نے مختلف صنعتوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور نئے کیریئر مواقع پر اپنے خیالات پیش کیے۔ ڈاکٹر لکشمی موہن (ڈائریکٹر)نے کہا’’آرٹی فیشل انٹیلی جنس اب مستقبل کی چیز نہیں رہی، بلکہ یہ آج کاروبار کے کام کرنے اور فیصلے لینے کے طریقے کو تبدیل کر رہی ہے۔ آئی ٹی ایم میں ہمارا ماننا ہے کہ آنے والے وقت کے مینجمنٹ پروفیشنلز کو نہ صرف اے آئی کو سمجھنا چاہئے بلکہ اسے کاروبار میں صحیح طریقے سے نافذ کرنا بھی آنا چا ہئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK