Inquilab Logo

جلگاؤں : باغیوں کی رہائش گاہوںپر سی آر پی ایف کا سخت پہرہ

Updated: June 28, 2022, 12:12 AM IST | jalgaon

مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے جن باغی اراکین کو نوٹس بھیجا ہے ان میںجلگائوں ضلع کے دو ایم ایل ایز لتا سوناؤنے اور چمن رائو پاٹل بھی شامل ہیں

A contingent of CRPF personnel has been deployed outside Adarsh, the residence of Chopra`s Shiv Sena MLA Lata Sonawane in Jalgaon.
چوپڑا سے شیوسینا کی ایم ایل اے لتا سوناؤنے کی جلگاؤں میں واقع رہائش گاہ ’آدرش‘ کے باہر سی آر پی ایف کے جوانوں کا دستہ تعینات ہے

شیوسینا لیڈر اور وزیر ایکناتھ شندے کی بغاوت نے ریاست کی سیاست میں طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تاہم شیوسینا نے بھی ایکناتھ شندے کی اس بغاوت کو روکنے کی بھرپور کوشش شروع کر دی ہیں۔ شیو سینا نے قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارٹی  ضابطہ پر عمل نہ کرنے والے ا راکین اسمبلی کو نااہل قرار دیں۔ اس کے بعد اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر باغی ایم ایل ایز کو نااہلی کے حوالے سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جنہیں نوٹس  بھیجا گیا ہےان میں جلگائوں ضلع کے دو ایم ایل ایز لتا بائی سوناؤنے اور چمن رائو پاٹل بھی  شامل ہیں۔
 وزیرایکناتھ شندے کی جانب سے بغاوت کے بعد کئی  اراکین اسمبلی ان کے ساتھ  ہیں۔ اس میں جلگاؤں ضلع کے پانچ ایم ایل ایزوزیر گلاب رائو پاٹل(دھرن گائوں ) ،کیشور پاٹل(پاچورہ )،چمن رائو پاٹل (پارولہ )،لتا سوناؤنے (چوپڑا ) ، چندرکانت نمبا پاٹل (مکتائی نگر ) شامل ہیں۔انہی میں سے چوپڑا کی ایم ایل اے لتا بائی سوناؤنے ،پارولہ کے ایم ایل اے چمن رائو پاٹل کوقانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے نوٹس بھیجا  ہے ۔
 موصولہ اطلاع کے مطابق سنیچر کی رات ساڑھے ۱۰؍ بجے کے بعد لتا بائی سوناؤنے کی جلگاؤں رہائش گاہ کے گیٹ پر نوٹس لگایا گیا تھا۔ نوٹس لتا بائی سوناؤنے کے اہل خانہ کو بروز اتوار ۲۶؍جون کی صبح موصول ہوا۔ اسکی تصدیق ایم ایل اے لتا سوناؤنے کے شوہر  ا ور سابق ایم ایل اے چند ر کانت سوناؤنے سے ملی ہیں ۔نوٹس پر مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ کے پرنسپل سیکریٹری نے دستخط کئے ہیں۔ نوٹس کا پیر۲۷؍جون کی شام ساڑھے ۵؍ بجے تک تحریری جواب دینے کی اطلاع دی گئی ہے۔ چمن رائو پاٹل کو نوٹس ملنے کے متعلق  اس نامہ نگار  نے ان کے فرزند   سے رابطہ کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا تھا ۔
ضلع میں باغی  اراکین کی رہائش گاہوں پرسی آر پی ایف تعینات
 مشتعل شیوسینکوں کی جانب سے باغی ایم ایل ایز  کی رہائش گاہوں اور دفاتر کو نشانہ بنانے  سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر قابو پانے کے لیےمرکزی حکومت نےکمر کستے ہوئے باغی ایم ایل ایز کی رہائش گاہوں پرسی آر پی ایف کے ا ہلکاروںکو تعینات کیا ہے ۔ایک اطلاع کے مطابق بروز  اتوار۲۶؍ جون کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں نے جلگائوں ضلع کےشیوسینا چار ایک آزاد  باغی ایم ایل اےکے گھروں  کے باہر تعینات کیا گیا۔
 جلگائوں میں تعینات  کئےگئے سی آر پی ایف کا عملہ پونے سے جلگاؤں پہنچ چکا ہے۔اتوار کی دو پہر۲؍ بجے سی آر پی ایف کا عملہ جلگائوں میں داخل ہوا تھا۔ایک اطلاع کے مطابق پانچ باغیوں میں سے صرف ۲؍  ایم ایل ایز لتا سوناؤنے اور چمن رائو پاٹل کی رہائش گاہوں پر سی آر پی ایف کا دستہ تعینات کیا گیا ہے۔ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رجنیش سیٹھ نے کشیدگی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد `ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔اس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔ اس پس منظر میں بھی یہ دستہ تعینات کیا گیا تھا۔
باغیوں کے خلاف شیوسینا کارکنان کا احتجاج جاری 
 اس دوران ریاست بھر میںشیوسینا کے کارکنان کا باغیوں کے خلاف احتجاج جاری رہا ۔پونے اور ایوت محل میں شیوسینا کارکنان نے باغی اراکین کے خلاف ریلی نکالی ۔شیوسیناکی پونے یونٹ نےگوہاٹی میںخیمہ زن باغی اراکین کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے کے حق میںنعرے لگائے ۔ قانون ساز کونسل میں شیوسینا کے ایم ایل سی سچن ا ہیر   نے کہا ’’پارٹی کے کچھ اراکین نے بغاوت کی ہے کیونکہ وہ ریاست  میںسیاسی عدم استحکام کی صورت پیدا کرنا چاہتے۔  باغی  خیمہ شیو سینا اور پارٹی کے نظریات کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ان  باغیوں کو اسمبلی کی اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چاہئےاور نئے سرے سے انتخابات کیلئےتیار رہنا چاہئے۔ وہ شیوسینا کی تائیداور نام کے بغیر جیت نہیںسکتے ۔یہ باغی ان ووٹروںکو اپنا  چہرہ دکھانے کے قابل نہیںہوںگے جنہوں نے ا نہیںشیوسینا کے ٹکٹ پر منتخب کیا ہے۔‘‘ اس دوران ایوت محل میں بھی سینا کارکنان نے باغی ایم ایل اے سنجے راٹھورکا پتلا نذر آتش کیا ۔ایوت محل میں تلک بھون سے پیدل مارچ کے بعد داتے چوک پرباغی ایم ایل اے سنجے راٹھور کا علامتی پوسٹر جلا کر نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر شیوسینا کی ضلع یونٹ کے تمام عہدیداران موجود تھے۔

CRPF Force Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK