Inquilab Logo

جموں کشمیر: کولگام انکاؤنٹر میں۲؍ شدت پسند ہلاک ، آپریشن جاری

Updated: July 05, 2020, 9:04 AM IST | Agency | Srinagar

سیکوریٹی فورسیز کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور مقامی لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی جارہی ہے

Kulgam Clash - Pic : PTI
کولگام تصادم ۔ تصویر : پی ٹی آئی

جموں کشمیر کے کولگام میں سیکوریٹی  فورسیز اور جنگجوؤں کے درمیان سنیچر کو شروع ہونے والے انکاؤنٹر میں۲؍ جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر ہے جبکہ تا دم تحریر آپریشن جاری تھا۔ کچھ دہشت گرد چھپ کر فائرنگ کر رہے تھے۔سیکوریٹی فورسیزکے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور مقامی لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
 اطلاعات کے مطابق سیکوریٹی فورسیز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ  کولگام میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور کسی بڑے حادثہ کو انجام دینے کی پلاننگ کررہے ہیں۔سیکور یٹی اہلکاروں نے اطلاعات کی بنیاد پر مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے کی گھیرا بندی شروع کردی۔ اطلاع کی بنیاد پر جوانوں نے علاقے کو گھیرنا شروع کیا اور سرچ آپریشن چلایا۔ خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پہلے تو انہیں ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا گیالیکن جب دہشت گرد فائرنگ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے تو  فورسیز کے جوانوں نے بھی فائرنگ شروع کردی۔
 ابھی تک کی خبر کے مطابق انکاؤنٹر میں ۲؍ دہشت گرد  مارے جا چکے تھے جبکہ کچھ دہشت گرد  چھپ کر فائرنگ کر رہے ہیں۔
ترال اور ڈوڈا  سے شدت پسندوں کا صفایا ہوچکا ہے 
 جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے لئے مصیبت ہے۔ سیکوریٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کو جموں کشمیر سے پوری طرح سے ختم کرنے کی مہم میں ڈوڈا ضلع کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ کشمیر میں دہشت گرد کا گڑھ مانےجانے والے ترال سیکٹر کے بعد  فورسیز کو ڈوڈا ضلع میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے مبینہ لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو مارے جانے کی خبر کے ساتھ ہی ڈوڈا ضلع کے دہشت گردی سے پاک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK