Inquilab Logo

جینت چودھری اعظم خان کے گھر پہنچے

Updated: April 21, 2022, 10:21 AM IST | Lucknow

عبداللہ اعظم خان اور تزئین فاطمہ سے ملاقات کی، اکھلیش کی مسلمانوں سے بے رخی کی وجہ سے یوپی میں سیاسی مساوات کے تبدیل ہونے کے امکانات

Jaitley Chaudhry with Abdullah Azam Khan at his residence in Rampur.
جینت چودھری ، رامپور میںعبداللہ اعظم خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر۔

 ایسے وقت میں جبکہ اکھلیش یادو سے شکایت کی جارہی ہے کہ سماجوادی پارٹی کے حق میں مسلمانوں کی یکطرفہ ووٹنگ کے باوجود ان کے مسائل ا وران پر ڈھائے جانے والے مظالم پر   اکھلیش یادو کو سانپ سونگھ جاتا ہے،  اتر پردیش کی سیاسی مساوات میں تیزی سے تبدیلیاں ہوتی نظر آرہی ہیں۔ راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری نے  بدھ کو اچانک رام پور میں اعظم خان کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اعظم خان کی اہلیہ  اورسابق ایم ایل اےتزئین فاطمہ  اور بیٹے عبداللہ اعظم خان سے ملاقات کی جو سوار اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ 
  یہ میٹنگ اس لحاظ سے اہم ہے کہ سماجوادی پارٹی کے کئی اہم لیڈر  اپنی قیادت سے کھلے عام ناراضگی کااظہار کررہے ہیں۔ ان میں سینئر لیڈر شفیق الرحمٰن برق شامل ہیں۔ خود اعظم خان  کے تعلق سے کہا جارہاہے کہ وہ اکھلیش کے رویے سے خوش نہیں ہیں ۔ اعظم خان کے قریبی ساتھی گزشتہ دنوں کہہ چکے ہیں کہ یوگی صحیح کہتے ہیں کہ اکھلیش نہیں چاہتے کہ اعظم خان جیل سے باہر آئیں۔  دوسری طرف ذرائع کے مطابق الیکشن  میں سماجوادی اتحاد کی شکست کے بعد سے جینت چودھری اور اکھلیش یادو میں بہت زیادہ روابط نہیں ہوئے ہیں  بتایا جارہاہے کہ جینت چودھری ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات کیلئے نئے امکانات کی تلاش میں  ہیں۔
  گزشتہ دنوں انہوں نے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر راون سے ملاقات کرچکے ہیں جو یوپی میں دلتوں کے ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ دونوں لیڈروں نے آئندہ الیکشن میں اتحاد کے امکانات پر غوروخوض کیا ہے۔  دونوں  نے  راجستھان  کا سفر بھی ساتھ کیا جہاں  انہوں نے پالی میں قتل ہونےو الے جتیندر میگھوال کے اہل خانہ سے مل کر تعزیت پیش کی۔ چندر شیکھر پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیںکہ وہ اکھلیش یادو کے ساتھ کسی طرح  کا کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ان کے مطابق اکھلیش کو دلتوں کے ووٹ تو چاہئیں مگر وہ ان کے مسائل اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔

azam khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK