Inquilab Logo

پی ایم او کی ہدایت پر آسام پولیس نے مجھےگرفتار کیا : میوانی

Updated: May 02, 2022, 10:58 AM IST | Agency | Guwahati

جگنیش نے کہا کہ گجرات کے ایک ایم ایل اے کو گرفتار کرنے سے آسام کے مسائل حل نہیں ہوں گے

Jignesh Mevani.Picture:INN
گجرات کے ایم ایل اے جگنیش میوانی ۔ تصویر: آئی این این

گجرات کے آزاد ایم ایل اے جگنیش میوانی نے کہا کہ دفتر وزیر اعظم  (پی ایم او) کی ہدایت پر آسام پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔ جمعہ کو آسام کے بارپیٹا میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے انہیں ضمانت دی تھی۔ گوہاٹی میں آسام کانگریس کی طرف سے دیئے گئے ایک  استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جگنیش میوانی نے کہا کہ پی ایم او کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، آسام پولیس  انہیں گرفتار کرنے گجرات گئی تھی۔ جس میں لوگوں سے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا گیا تھا۔جگنیش میوانی راشٹریہ دلت ادھیکار منچ کے کنوینر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے آسام لانے اور کوکراجھار کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد، آسام پولیس نے ایک بار پھر بزدلانہ انداز میں ایک خاتون پولیس افسر کو قربانی کا بکرا بنا کر مجھے گرفتار کیا۔ گجرات کے ایک ایم ایل اے کو گرفتار کرنے سے بے روزگاری، بجلی، کسانوں اور آسام کے دیگر پسماندہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، اسے آسام کے لوگوں کو محسوس کرنا چاہئے۔ جگنیش میوانی نے کہا کہ آسام پولیس کے ’بڑے پیمانے پر ماورائے عدالت قتل ‘کو روکا جانا چاہئے اور لوگوں کو اس طرح کی ’وحشیانہ حرکتوں ‘ کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے لوگوں نے پہلے ہندوستانی آئین کو سمندر میں پھینکنے کو کہا تھا۔ اس لئے ہم آر ایس ایس اور بی جے پی سے جمہوری کام کی توقع نہیں کر سکتے۔ وہ ملک میں سب کچھ تباہ کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK