Inquilab Logo

فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں جیو کا دبدبہ قائم،اَپ لوڈ میں ووڈافون پہلے مقام پر

Updated: January 15, 2021, 11:57 AM IST | Agency | New Delhi

مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے اوسط۴؍ جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ایک بار پھر اپنا جلوہ برقراررکھا ہےجبکہ اَپلوڈ میں ووڈافون آئیڈیاپہلے مقام پر ہے۔

Calling - Pic : INN
کالنگ ۔ تصویر : آئی این این

مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے اوسط۴؍ جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ایک بار پھر اپنا جلوہ برقراررکھا ہےجبکہ اَپلوڈ میں ووڈافون آئیڈیاپہلے مقام پر ہے۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے دسمبر ماہ کے اعدادو شمار کے مطابق جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ۲۰ء۲؍ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ پچھلے۲؍ ماہ سے ریلائنس جیو کی اوسط فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ۲۰؍ ایم بی پی ایس سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔پچھلےتین برسوں میں سے بھی زیادہ وقت سے ریلائنس جیو ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں مسلسل نمبر وَن فور جی آپریٹر بنا ہوا ہے۔ٹرائی کے مطابق دسمبر میں انڈین ایئرٹیل کی کارکردگی میں معمولی کمی درج کی گئی۔ ایئرٹیل کے اوسط فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ نومبر کے۸ء۰؍ ایم بی پی ایس کے معاملے دسمبر میں۷ء۸؍ ایم بی پی ایس رہی۔ ایئرٹیل کے مقابلے ریلائنس جیو کی اسپیڈ۲ء۵؍ گنا سے بھی زیادہ رہی۔حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈافون آئیڈیا کے طورپر کام کررہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ الگ دکھاتا ہے۔ووڈافون اور آئیڈیا نیٹ ورک کی اوسط فورجی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پچھلے ماہ کے مقابلے معمولی فرق دیکھنے کو ملا۔ جہاں ووڈافون کی اسپیڈ نومبر کے مقابلے دسمبر میں بھی جوں کی توں۹ء۸؍ ایم بی پی ایس رہی وہیں آئیڈیا کی اسپیڈ نومبر کے ۸ء۸؍ ایم بی پی ایس سے بڑھ کر دسمبر میں ۸ء۹؍ ایم بی پی ایس جا پہنچی۔ ووڈافون اور آئیڈیا دونوں کی اسپیڈ دسمبر میں ایئرٹیل  سے کچھ زیادہ رہی لیکن جیو کے مقابلے کم درج کی گئی۔
 دسمبر میں۶ء۵؍ ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈافون اوسط فور جی اپلوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ نومبر میں بھی ووڈافون کی اسپیڈ۶ء۵؍ ایم بی پی ایس ہی تھی۔دوسرے نمبر پر آئیڈیا رہا،اس کی اَپ لوڈ اسپیڈ۶ء۰؍ ایم بی پی ایس رہی۔ وہیں ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کی دسمبر ماہ میں اوسط اَپ لوڈ اسپیڈ تقریباً۳ء۸؍ اور۴ء۱؍ ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ٹرائی کی اوسط رفتار کی کاؤنٹنگ مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے جمع رئیل ٹائم اعدادو شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ نئے سال سے ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کےلئے سبھی نیٹ ورکس پر فری وائس کالنگ کی سہولت پھر سے شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK