Inquilab Logo

جیو نے وائی فائی کالنگ لانچ کی

Updated: January 08, 2020, 5:26 PM IST | Agency | New Delhi

بھارتی ایئر ٹیل سے مقابلہ کرنے کیلئے ریلائنس جیو نے وائس اوور وائی فائی یعنی وائی فائی کالنگ سروس شروع کی ہے۔ یہ سروس دہلی این سی آر سمیت کئی ٹیلی کوم سرکلس میں شروع کی گئی ہے۔

جیو وائی فائی کالنگ لانچ ۔ تصویر : آئی این این
جیو وائی فائی کالنگ لانچ ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : بھارتی ایئر ٹیل سے مقابلہ کرنے کیلئے ریلائنس جیو نے وائس اوور وائی فائی یعنی وائی فائی کالنگ سروس شروع کی ہے۔ یہ سروس دہلی این سی آر سمیت کئی ٹیلی کوم سرکلس میں شروع کی گئی ہے۔ فی الحال اس سروس کا فائدہ سیم سنگ اور ایپل اسمارٹ فون والے ہی اٹھا سکیں گے۔  شائومی اور ون پلس جیسے دیگر اسمارٹ فون یوزرس کیلئے یہ سروس بعد میں شروع کی جائے گی۔  جیو یوزر کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے اس سروس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
   واضح رہے کہ بھارتی ایئر ٹیل نے دسمبر ۲۰۱۹ء میں ہی اپنی وائی فائی کالنگ سروس شروع کر دی تھی۔ اور یہ سروس ملک کے کئی اہم شہروں اور ریاستوں میں دستیاب ہے ۔ اس کی وجہ سے جیو ، ایئر ٹیل کے ساتھ مقابلہ آرائی میں پیچھے رہ گیا تھا۔ لیکن اب جیو بھی اس میدان میں کود پڑا ہے تاکہ ایئر ٹیل کو ٹکر دی جا سکے۔ واضح رہے کہ وائی فائی کالنگ میں آپ اپنے فون سے وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے کال کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے کسی سم کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔  البتہ وائی فائی سروس لازمی ہوتی ہے۔ یہ سروس بیرون ممالک میں جاری ہے ہندوستان میں اسے پہلے ایئر ٹیل اور اب جیو نے متعارف کروایا  ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK