Inquilab Logo

ریلائنس جیو کے منافع میں ۶۲ء۵؍ فیصد کا اضافہ

Updated: January 18, 2020, 5:15 PM IST | Agency | New Delhi

مکیش امبانی کا ریلائنس جیو، اب آر آئی ایل (ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ) کیلئے منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔ تقریباً سوا ۳؍ سال قبل ملک کے ٹیلی کوم کے شعبے میں قدم رکھنے والے جیو کے منافع میں تیسری سہ ماہی (ستمبر تا دسمبر) میں ۶۲ء۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کو اس سہ ماہی میں ایک ہزار ۳۵۰؍ کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے۔

ریلائنس جیو۔ تصویر: پی ٹی آئی
ریلائنس جیو۔ تصویر: پی ٹی آئی

نئی دہلی: مکیش امبانی کا ریلائنس جیو، اب آر آئی ایل (ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ) کیلئے منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔ تقریباً سوا ۳؍ سال قبل ملک کے ٹیلی کوم کے شعبے میں قدم رکھنے والے جیو کے منافع میں تیسری سہ ماہی (ستمبر تا دسمبر) میں ۶۲ء۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کو اس سہ ماہی میں ایک ہزار ۳۵۰؍ کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں جیو کو ۸۳۱؍ کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جیو کے صارفین کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۳۲ء۱؍ فیصد بڑھی ہے اور اس کے صارفین کی تعداد ۳۷؍ کروڑ ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک برس میں جیو سے ۱۳؍ کروڑ ۵۷؍ لاکھ صارفین وابستہ ہوئے ہیں جبکہ اس سہ ماہی میں ایک کروڑ ۴۸؍ لاکھ نئے صارفین نے جیو کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ جیو کی آپریٹنگ آمدنی ۲۸ء۳؍ فیصد بڑھ کر ۱۳؍ ہزار ۹۶۸؍ کروڑ روپے اور آمدنی ۳۶ء۲؍ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۱۷؍ ہزار ۵۵۵؍ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اس سہ ماہی میں کل وائرلیس ڈیٹا ٹریفک ۱۲۰۸؍ کروڑ جی بی رہا جو گزشتہ برس سے ۳۹ء۹؍ فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح اس سہ ماہی کے دوران کل وائس ٹریفک ۸۲۶۴۰؍ کروڑ منٹ رہا، جو گزشتہ برس سے ۳۰ء۳؍ فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK