Inquilab Logo

جوگیشوری: بند کئے گئے رام گڑھ راستے کے تئیں اہم پیش رفت

Updated: March 04, 2023, 9:15 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

انجینئراورپروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ نے جائزہ لیا ،مقامی لوگوں کی پریشانی معلوم کی اورمثبت یقین دہانی کروائی

Officials are inspecting the blocked road in Jogeshwari Ramgarh
جوگیشوری رام گڑھ میںبند کئے گئے راستے کا افسران جائزہ لے رہے ہیں

 رام گڑھ علاقہ (رام گڑھ پہاڑی ، ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے جوگیشوری مشرق )میںمیگھ واڑی پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے گھیرے گئے پلاٹس کے تعلق سے مقامی لوگو ںکی شکایت کے بعد جمعرات کو اہم پیش رفت ہوئی ۔ دراصل اس تعلق سے ریاستی وزیر داخلہ دیویندرفرنویس کے دفتر میں سیکڑوں مکینوںکی جانب سے جن پریورتن پارٹی اور ماڈرن یوتھ فیڈریشن کی جانب سے تحریری شکایت کی گئی تھی کہ راستہ بند کردیا گیا ہے جس سےلوگ بہت پریشان ہیں ، ان کاآنا جانا مشکل ہوگیاہے ۔ اس راستے کا مقامی لوگ ۵۰؍سال سے زائد وقت سے استعمال کرتے رہے اوریہی راستہ ہائی وے سے ملاتا تھا۔اس شکایت پروزیرداخلہ کےپی اے پاٹنکرنے کہا کہ آپ لوگ پولیس ویلفئر ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ میں انجینئرٹھوکلے اورمذکورہ شعبے کے سربراہ کولیکرسے ملاقات کیجئے۔ شکایت کنندگان ان سے ملے چنانچہ ملاقات اور شکایت کااثریہ ہوا کہ اسسٹنٹ انجینئرپروین شندے پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم پی ) نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ، لوگو ںسے ملاقات کی ،ان کی شکایات سنیںاوران کے ہمراہ پلاٹ بھی دیکھا ۔جائزے کے بعدکہاکہ چونکہ یہ پولیس کے لئے ریزر و پلاٹ ہے اورعمارت کانقشہ پلاٹ کے حساب سے ہی بنایا گیا ہے لیکن آپ کے جو مسائل ہیں،وہ بھی کافی اہم ہیںاور راستہ ہونا چاہئے۔ اس لئے ہم لوگ اپنی تفصیلی رپورٹ پولیس ویلفئر ہاؤسنگ بورڈ کے سربراہ کوپیش کریںگے اوران سے کہیں گے کہ مقامی لوگو ں کےلئے کوئی راستہ نکالا جائے تاکہ ان کی پریشانی دور ہو اورپروجیکٹ بھی متاثر نہ ہو۔
 ان تفصیلات سے جن پریورتن پارٹی کے ذمہ دار اورماڈرن یوتھ فیڈریشن کے سربراہ ساجدشیخ نے نمائندۂ انقلاب کوآگاہ کروایا۔ ان کا کہناتھا کہ جس طرح مقامی لوگوںنے ان کےسامنے مسائل بتائے اور اپنی پریشانی کا اظہار کیا ،اس سے امیدہے کہ کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا۔ ‘‘ساجد شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ہم چند دن تک انتظارکریںگے کہ اس جائزے کا کیا اثر ہوتا ہے اس کے بعدآگے بڑھا جائے گا کیونکہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے ا ورلوگ کافی پریشان ہیں۔اگرراستہ مستقل طور پربند ہوگیا توخاص طورپربزرگوں اورطلبہ کیلئے کافی پریشانی ہوگی ۔اس لئے علاقے کے لوگ اس بات پرمتفق ہیںکہ کوشش جاری رکھی جائے گی اور بہت زیادہ نہیں اگر ۴؍ ۶؍ فٹ بھی راستہ مل جاتا ہے تو پولیس اسٹیشن کی تعمیرکاپروجیکٹ بھی متاثر نہیںہوگا اورلوگوں کی پریشانی بھی ہمیشہ کے لئے دور ہوجائیگی ۔‘‘ 

jogeshwari Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK