Inquilab Logo

قید مشہور اینٹی وائرس میکافی‘ کے بانی جان میکافی کی خودکشی، عدالت نے امریکبھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا

Updated: June 25, 2021, 8:36 AM IST | washington

کمپیوٹر میں استعمال ہونے والے مشہور اینٹی وائرس سافٹ ویئر ’میکافی‘ کے بانی جان میکافی نے اسپین کی ایک جیل میں خود کشی کر لی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کاروباری دنیا میں بلکہ عالمی برادری میں بھی سنسنی پھیل گئی ہے۔

John McAfee was complaining of a conspiracy against him (file photo)
جان میکافی اپنے خلاف کسی سازش کی شکایت کر رہے تھے (فائل فوٹو)

 کمپیوٹر میں استعمال ہونے والے  مشہور اینٹی وائرس سافٹ ویئر  ’میکافی‘ کے بانی جان میکافی  نے  اسپین کی ایک جیل میں خود کشی کر لی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کاروباری دنیا میں بلکہ عالمی برادری میں بھی سنسنی پھیل گئی ہے۔ واضح رہے کہ  انکم ٹیکس میں چوری  اور مالی خرد برد کے الزام میں کوئی ایک سال اسپین کی جیل میں قید میکافی کئی بار یہ کہہ چکے تھے کہ ان کے خلاف کوئی گہری سازش رچی گئی ہے۔ 
 واضح رہے کہ میکافی کے مالک کو ایک متنازع شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا تھا جن پر کئی طرح کے الزام تھے۔ لیکن وہ خود بارہا ںااصرار کر چکے تھے ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ کچھ لوگ انہیں جان بوجھ کر قید میں رکھنا چاہتے ہیں۔   ایک عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں اسپین کے شہر بارسلونا کی ایک  عدالت نے جان میکافی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جہاں ان پر ٹیکس چوری کا الزام تھا اور اس کے ثابت ہونے پر انہیں ۳۰؍ سال قید کی سزا سنائی جا سکتی تھی۔علاقائی حکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میکافی کو جیل کے جس بیرک میں رکھا گیا تھا وہاں عام طور پر ان کے ساتھ دیگر قیدی بھی ہوا کرتے تھے لیکن جس وقت انہوں نے خود کو پھانسی پر چڑھایا  اس وقت وہ بیرک میں اکیلے تھے۔ 
  اطلاع کے  مطابق سیکوریٹی اہلکاروں نے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن جیل کی میڈیکل ٹیم نے آخر کار ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی وفد میکافی کی موت کی وجہ معلوم کرنے جائے وقوعہ پر پہنچا تھا لیکن اب تک اسے صرف خود کشی کے ہی آثار نظر آئےہیں۔ البتہ موت کی اصل وجہ کا اعلان پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آجانے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ 
 خیال رہے کہ جان میکافی پر امریکہ میں ٹیکس چوری کا الزام تھا اور انہیں اکتوبر ۲۰۲۰ء میں اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جان میکافی پر ۲۰۱۴ءء سے ۲۰۱۸ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے کا الزام تھا، ان پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام تھا، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کروائی تھی۔جان مکافی مشاورت، لیکچرنگ، کرپٹو کرنسی اور دیگر ایسے ہی مختلف شعبوں میں اپنے کام کرنے کے بعد مشہور اور دولت مند بنے تھے۔ میکافی نے اس سے قبل  میڈرڈ میں ہونے والی سماعت کے دوران کہا تھا کہ انہیں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔  واضح رہےکہ میکافی گزشتہ ۲؍ الیکشن میں  اپنی امیدواری کا پرچہ بھر چکے تھے ۔ پہلی بار تو  وہ ناکام رہے اور دوسری بار انتخابات سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔  گرفتاری کے وقت بھی انہوں نے الزام لگایا تھا کہ امریکہ کا ٹیکس ڈپارٹمنٹ انہیں نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ 
  حالیہ برسوں میں وہ  بار بار یہ ذکر کر چکے تھے کہ ان کے خلاف ایک سازش رچی جا رہی ہے اور لوگ انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہیں لیکن عدالت کا ماننا ہے کہ اس بارے میں کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں ہے کہ ان کے خلاف سیاسی یا نظریاتی وجوہات کی بناء پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ تاہم، میکافی کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور  بدھ کی صبح اسپین کی قومی عدالت نے ان کی امریکہ حوالگی کا فیصلہ سنایا تھا۔
  میکافی نے سب سے پہلے ۱۹۸۷ء میں کمپیوٹر کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے  خود اپنے ہی نام ’میکافی‘ سے ایک سافٹ ویئر متعارف کروایا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ دیگر کاروبار میں بھی ہاتھ آزمانے لگے۔ کرپٹو کرنسی کے  معاملے میں بھی ان پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے گئے تھے اور  نیویارک میں ان پر معاملہ درج کیا گیا تھا۔ وہ امریکہ نہیں جانا چاہتے غالباً ان کی خود کشی کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی۔ 

mcafree Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK