Inquilab Logo

محمود عباس اوراسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہوداولمرٹ کی مشترکہ پریس کانفرنس

Updated: February 13, 2020, 2:36 PM IST | Agency | New York

فلسطینی کے صدر محمود عباس نے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں ہے کہا کہ ہم مستقل بنیادوں پر دوبارہ تشدد اور افراتفری کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے، فلسطینیوں کو تشدد کی طرف نہ دھکیلا جائے۔ محمود عباس نے کہا کہ ہم ایک ایسی فلسطینی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جو مستقل بنیادوں پر اسرائیل کے ساتھ امن بقائے باہمی کے اصول کے تحت چلے۔

 اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ  اور محمود عباس پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر : پی ٹی آئی
اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور محمود عباس پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر : پی ٹی آئی

 نیویارک : فلسطینی  کے صدر محمود عباس نے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس  میں ہے کہا کہ ہم مستقل بنیادوں پر دوبارہ تشدد اور افراتفری کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے، فلسطینیوں کو تشدد کی طرف نہ دھکیلا جائے۔محمود عباس نے کہا کہ ہم ایک ایسی فلسطینی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جو مستقل بنیادوں پر اسرائیل کے ساتھ امن بقائے باہمی کے اصول کے تحت چلے۔ ہم نے ہمیشہ امن کیلئے ہاتھ بڑھایا اور اب کسی بھی حالت میں تشدد کی طرف پلٹنانہیں چاہتے۔محمود عباس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ اور دیر پا امن کے حصول کیلئے با معنی بات چیت کیلئےتیار ہیں۔ ہمارے  ایہود اولمرٹ کے ساتھ  مذاکرات جاری تھے اور ہم حل کے قریب پہنچ گئے تھے۔ محمود عباس کے مطابق  اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہونے کےباوجود ہم تشدد کا راستہ اختیارنہیں کریں‌گے بلکہ عوامی مزاحمت کا راستہ اپنائیں‌گے۔واضح رہے کہ  ایہود اولمرٹ ۲۰۰۶ء سے۲۰۰۹ء  تک اسرائیل کے وزیراعظم  تھے۔انہوں  نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK