Inquilab Logo

چین کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے صحافی راجیو شرما اور دیگر ۲؍ گرفتار

Updated: September 20, 2020, 8:57 AM IST | Agency | New Delhi

اہم خفیہ دستاویزات برآمد، سرحد پر ہندوستان کی حکمت عملی سے متعلق حساس معلومات چین کو فراہم کرنے کا الزام

Rajiv Sharma
چین کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

ا یسے وقت میں جبکہ سرحد پر ہندوستان اور چین کے درمیان شدید کشیدگی ہے،  دہلی پولیس نے قومی راجدھان  کے ایک فری لانس صحافی کو چین کیلئے جاسوسی کرنےکے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ راجیو شرما نامی صحافی کے تعلق سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے سرحد پر ہندوستانی فوج کی تعیناتی سے متعلق انتہائی حساس معلومات چینی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو فراہم کی ہیں۔ راجیو شرما کے ساتھ ہی اس کے ۲؍ دیگر معاونین کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے دہلی  پولیس نے جاسوسی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب  کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
  دہلی پولیس  کا کہنا ہے کہ اس نے جس چینی خاتون کنگ شی اور نیپالی شہری شیر سنگھ کو گرفتار کیا ہےوہ صحافی سے حساس معلومات کے عوض اسے  بڑی رقم فراہم  کرتے تھے۔  اسپیشل سیل نے راجیو شرما کو  پیتم پورا  میں  واقع ان کے  گھر سے آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا  اور انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد کئے ہیں۔راجیو کی گرفتاری کے بعد ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔   پولیس کے مطابق راجیو شرما کو ۱۴؍ ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا  وہ ۶؍ دن کے پولیس ریمانڈ میں ہیں۔ انہیں منگل کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا جائےگا جہاں ان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی ۔

china Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK