• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی پارلیمنٹ میں نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے پر صحافیوں کا احتجاج

Updated: July 29, 2024, 10:12 PM IST | New Delhi

پریس کلب آف انڈیا نے اپنے سوشل میڈیا پر کہا کہ آج پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے گروپ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں قانون سازوں سے گفتگو کیلئے نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ صحافیوں کو مکر دوار، جہاں وہ عام طور پر اراکین پارلیمان سے گفتگو کرتے ہیں، میں داخل ہونے سے بھی روکا گیا۔

A group of journalists can be seen in the room. Photo: X
صحافیوں کے گروپ کو کمرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

پریس کلب آف انڈیا نے اپنے سوشل میڈیا پر کہا کہ آج پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے گروپ نے پارلیمنٹ کے احاطے میںقانون سازوں سے گفتگو کرنے کیلئے نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے پر احتجاج کیا۔ صحافتی ادارے کے مطابق نامہ نگاروں کو پارلیمنٹ کے مکر دوار ، جہاں وہ عام طور پر اراکین پارلیمان سے گفتگو کرتے ہیں، سے باہر نکال دیا گیا۔ خیال رہے کہ مکر دوار پارلیمنٹ کے داخلی دروازوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’من کی بات‘ میں وزیر اعظم مودی نے ۱۵؍ اگست کے خطاب کیلئے مشورے مانگے

پریس کلب آف انڈیا کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیو میں صحافیوں کو پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ایک کمرے میں انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کا یہ اقدام ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کےچیئرمین جگدیپ دھنکر کو خط لکھ کر صحافیوں کے پارلیمنٹ میں داخلے پراور پارلیمانی کارروائی کو کور کرنے پر عائد کی گئی پابندیوں کو ہٹانےکی اپیل کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: کانگریس کے سینئر لیڈرعارف عقیل کا ۷۲؍ سال کی عمر میں انتقال

یکم جولائی کو گلڈ نے نشاندہی کی تھی کہ دونوں ایوانوں میں داخل ہونے والے صحافیوں کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کوورونا کی وباء کے دوران لیا گیا تھا ۔ گلڈ کے مطابق دونوں ایوانوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ایک ہزار صحافیوں کو پارلیمنٹ کی کارروائی کو کور کرنے کی اجازت تھی جبکہ ان میں سے ’’کچھ صحافیوں کو ہی پارلیمنٹ میں رسائی کی منظوری دی گئی تھی۔‘‘ خط میں کہا گیا تھا کہ ’’۱۹۵۲ء میں لوک سبھا کے پہلے سیشن سے پارلیمنٹ میں صحافیوں کی بلاروک ٹوک رسائی کا چلن عام ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK