Inquilab Logo

اجتماعی قتل کا گناہ جن کے سر پر ہے وہی ملک پر راج کررہے ہیں

Updated: January 11, 2020, 7:09 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

شہر یت تر میمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کو کچلنے کیلئے بی جے پی جتنا زور لگا رہی ہے عوام اتنی ہی طاقت سے اس سیا ہ قانون کی مخالفت کررہے ہیں۔ گزشتہ روز سی اے اے اور این آر سی کی باریکیاں سمجھنے کیلئے سنو دھان بچاؤ سمیتی کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہ کیا گیا۔

جسٹس کولسے پاٹل پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : انقلاب
جسٹس کولسے پاٹل پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : انقلاب

کلیان : شہر یت تر میمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کو کچلنے کیلئے بی جے پی جتنا زور لگا رہی ہے عوام اتنی ہی طاقت سے اس سیا ہ قانون کی مخالفت کررہے ہیں۔ گزشتہ روز سی اے اے اور این  آر سی کی باریکیاں سمجھنے کیلئے سنو دھان بچاؤ سمیتی کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہ کیا گیا جس میں معروف سماجی کارکن ٹیسٹا سیتلواداور سابق جج کولسے پاٹل نے دو ٹوک انداز میں بی جے پی سر کار کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے این آر سی کو سبھی مذاہب کیلئے خطرہ بتایا۔
             شیواجی چوک پر کر شنا ٹاکیز گراؤنڈ پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  ٹیسٹا سیتلوادنے کہا کہ آئین نے عوام کو مساوات کا حق دیا ہے لیکن بی جے پی سر کاراسے چھیننا چاہتی ہے مگر وہ اپنے منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی تنظیم گزشتہ ۳؍ سال سے آسام میں نافذ کئے گئے این آر سی پر مختلف سطحوں پر کام کررہی ہے اس دوران انہیں احساس ہوا کہ بر سوں سے ہندوستان میں رہنے والے شہر یوں کو ضروری دستاویزات بنانے میں کتنی دقتوں کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے اور سر کاری افسران دستاویزات بنانے کے نام پر غر یب اور بھولے عوام سے کس قدر  پیسے لوٹ رہے ہیں۔
  بی جے پی پر ملک کو فرقہ وارانہ خطو ط پر تقسیم کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق جج کولسے پاٹل نے کہا کہ ہندوستان میں آر ایس ایس کی سماج کو توڑ نے والی سازشوں کے خلاف ہر طبقے کے لوگ سڑ کوں پر آگئے ہیں جس سے سنگھ پریوار کی طاقت کمزور پڑتی جارہی ہے اور  اب وہ  جمہوریت کے علمبرداروں کو ڈرانے اور خوف زدہ کر نے کی کوشش کر نے میں لگا ہے لیکن ڈر اور خوف کا ماحول ہم ہندوستانیوں کیلئے کوئی نیا نہیں ہے۔ کولسے پاٹل نے بی جے پی کو للکار تے ہوئے کہا کہ کل تک جو لوگ انگریزوں کی مخبری کرتے تھے آج وہ ملک کے عوام سے شہر یت کا ثبوت مانگتے پھر رہے ہیں ۔‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں جن لوگوں نے اجتماعی قتل کروایا آج وہیں ملک پر راج کررہے ہیں۔ اس پروگرا م  میں سنویدھان بچاؤ سمیتی کے صدر پر کاش موتھا ، مجلس مشاورین کے صدر شرف الد ین کرتے سمیت بڑی تعداد میں عمائدین شہر ، خواتین اور طلبہ موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK