Inquilab Logo

کلیان:کووِ ڈ سینٹر میں مر یضہ کیساتھ دست درازی، ملزم کی تلاش جاری

Updated: March 02, 2021, 11:51 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

محض۲؍دن قبل شروع ہو نے والے آرٹ گیلری جمبو کووڈ سینٹر میں ایک خاتون کے ساتھ دست درازی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

Covid Center Kalyan
وہ کووڈ سینٹر جہاں خاتون کے ساتھ دست درازی کی گئی۔

محض۲؍دن قبل شروع   ہو نے والے آرٹ گیلری جمبو کووڈ سینٹر میں ایک خاتون کے ساتھ دست درازی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس ضمن میں بازار پیٹھ پولیس نے معاملہ درج کر کے وارڈ  بوائے کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایک سماجی خد متگار کی پہل سے مذکورہ معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔ عیاں رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جمبو کووِ ڈ سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔ 
 کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی)کی حدود میں کورونا متاثرین کی تعداد  میں اضافہ کے پیش نظر میونسپل انتظامیہ نے عارضی طور پر بنائے گئے آر ٹ گیلری جمبوکووِڈ سینٹر کو محض ۲؍ دن قبل ہی شروع کیا تھا۔۲؍ دن پہلے ایک بچے کو جنم دینے والی خاتون کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد اُسے مذ کورہ جمبو کووِ ڈ سینٹر میں داخل کیا گیا  تھا۔گزشتہ روز جمبو کووِ ڈ سینٹر میں بطور وارڈ بوائے کام کر نے والے شری کانت موہتے نےخاتون کے ساتھ جبراً دست درازی کی تھی۔ متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر اور ڈاکٹر کو اپنے ساتھ ہو نے والی بد تمیزی کی اطلاع دی۔ اس بارے میں سماجی خد متگار اجے ساونت کاکہنا ہے کہ کووڈ سینٹر میں خاتون کے ساتھ دست درازی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔انتظامیہ کو لیڈیز وارڈ میں خاتون اہلکاروں کو ہی تعینات کر نا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے پائے۔ بازار پیٹھ کے سینئر انسپکٹر یشونت چوہان نے بتایا کہ شری کانت موہتے کے خلاف کیس درج کر کے اُس کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور بہت جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK