Inquilab Logo

کلیان:زیادہ بل وصول کرنے والے نجی اسپتال کا لائسنس منسوخ

Updated: July 30, 2020, 10:46 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

متعدد مرتبہ شکایت ملنے پر ۳۱؍اگست تک کیلئے لائسنس معطل کردیا، زیادہ لی گئی فیس لوٹانے کا حکم

Kalyan Hospital
کلیان کا وہ اسپتال جس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی) کے زیر نگرانی کام کر نے والےپرائیو یٹ کووڈ اسپتالوں کے مر یضوں سے من مانا بِل وصول کر نے کی شکایتیں عام ہو تی جارہی ہیں اس درمیان میونسپل انتظامیہ نے ایک مر یض کی شکایت پر ایک نجی اسپتال کا لائسنس منسوخ کردیابلکہ مریضوں سے وصول کیا گیا زائد بل بھی واپس کر نے کے احکامات جاری کیے۔
 کلیان مغرب کے مرباڈ روڈ پر واقع اے اینڈ جی کووڈاسپتال کوروناکے مر یضوں سے علاج کے نام پر لاکھوں روپے وصول کررہا تھا۔ مر یضوں کی شکایت کے بعدکے ڈی ایم سی نے مذکورہ اسپتال کو نوٹس دے کرریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق بل وصول کر نے کی ہدایت دی تھی۔ اس کےباوجوداسپتال انتظامیہ کورونا کے علاج کے نام پر مر یضوں سے زائد پیسے لیتا رہا۔میونسپل انتظامیہ کے انتباہ کے باوجود اے اینڈ جی اسپتال میں زیر علاج مر یضوں سے زائد پیسہ وصولنے کی شکایت ملنے پر سخت کارروائی کرتےہوئے میونسپل کمشنر وجے سور یہ ونشی نےممبئی نرسنگ ہوم رجسٹریشن ایکٹ ۱۹۴۹ء کے تحت اے اینڈ جی اسپتال کو دیئے گئے لائسنس کو ۳۱؍اگست تک کیلئےمنسوخ کردیا اور زائد بل کے نام پر وصول کئے گئے ۹؍ لاکھ ۳۶؍ ہزار روپے مر یضوں کوواپس کر نے کا حکم دیا۔ 
 علاوہ ازیں اسپتال میں زیر علاج کورونا کے مر یضوں کے علاوہ نئے مر یضوں کے داخلے پر پابند ی بھی عائد کردی ہے۔ اس در میان میونسپل انتظامیہ نے پر ائیویٹ کووڈ اسپتالوں کی نگر انی کیلئے ایک میڈیکل آفیسر کا تقرر کیا ہے جو  مریضوں کے ساتھ بِل کے نام پر ہو نے والی لوٹ مار پر نظر رکھے گا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK