Inquilab Logo

کلیان:مٹکا کنگ پر فائر نگ کے معاملہ میں ایک ملزم گرفتار

Updated: August 04, 2020, 9:25 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

گزشتہ دنوں کلیان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چند بد معاشوں نے مٹکا کنگ جِگنیش عرف مُنیا ٹھکر پر ۵؍ راؤنڈفائر نگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ اس حملہ میں مٹکا کنگ مُنیا کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی تھی

Kalyan Police
ملزمجےپال بھال سنگھ عرف جاپان کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے

 گزشتہ دنوں کلیان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چند بد معاشوں  نے مٹکا کنگ جِگنیش عرف مُنیا ٹھکر پر ۵؍ راؤنڈفائر نگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ اس حملہ میں مٹکا کنگ مُنیا کی جائے وقوعہ پر ہی موت  ہو گئی تھی۔ ۲ ؍دن سے زیادہ وقت گزر نے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین گجرات کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔ اس واردات سے مٹکا  اور کلب چلانے والوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ 
کیا ہوا تھا؟
                      ۳۱؍ جولائی کی شب کلیان ریلوے اسٹیشن کے مقابل نیلم گیسٹ ہاؤس کی گلی میں  پر دھرمیش عرف ننو شاہ اور جے پال عرف جاپان اور مزید ۲؍ افراد نے بد نام زمانہ مٹکا کنگ جگنیش عرف مُنیا ٹھکرکو انتہائی قریب سے ۵؍ گولی ماری اور فرار ہو گئے تھے۔ واردات کے بعد مہاتما پھلے پولیس نے ۵؍ ٹیمیں تشکیل دے کر الگ الگ جگہوں پر روانہ کردی  ہیں۔  ۴۸؍گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے بعد بھی پولیس کے حملہ اوروں کا سراغ لگا نے میں ناکام تھی۔ مُنیا ٹھکر پر فائر نگ کر کے ملزمین نے مر باڈ، مالشیج ، بھیونڈی، کسارا یا  ممبئی   احمد آباد ہائی وے ان تینوں میں سے کوئی ایک راستے کا انتخاب کیا ہو گا۔ پولیس کے مطابق دھر میش عرف ننو شاہ کے خلاف ۱۵؍ سے ۲۰؍ کیس رجسٹرڈ ہیں اور وہ ۲؍ سال تک گجرات میں روپوش رہا جہاں اُس نے کئی خفیہ اڈے بھی بنا کر رکھے ہیں۔ لہٰذا پولیس کو شک ہے کہ حملہ آور گجرات فرار ہو گئے ہیں۔ 
 دریں اثنا جےپال بھال سنگھ عرف جاپان کو تھانے کے اینٹی ایکسٹورشن سیل نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاپان ٹھکر کے قتل میں مین شوٹر تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی اس کے بقیہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جائےگا۔ 
          جرم کی دنیا سے سیاست میں قدم
 مٹکا کنگ جگنیش عرف مُنیا ٹھکر کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں متعدد معاملات درج تھے۔ گناہوں پر پردہ پوشی کیلئے جگنیش عرف مُنیا نے ۲؍ سال قبل سیاست میں قدم رکھا تھا گزشتہ سال اُسے کلیان ضلع گنپتی منڈل کا صدر بھی بنایا گیا تھا ۔ مٹکا کنگ کو گنپتی منڈل کا صدر بنائے جانے پر سیاسی اور سماجی سطح پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی ۔ گنپتی اتسو کے دوران تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شند ے کے ساتھ جگنیش عرف مُنیا ٹھکر کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر کا فی وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK