Inquilab Logo

کلیان: کھاڑی پر تعمیر بر یج کا وزیر اعلیٰ نے آن لائن افتتاح کیا

Updated: June 01, 2021, 8:00 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai

ایک پُل ، ۲؍ لین اور ۳؍ دعویدار۔بی جے پی ، شیو سینا اور ایم این ایس کے در میان کر یڈ ٹ لینے کی ہوڑ

The caretaker police minister inaugurated the bridge while the BJP also tried to take credit by erecting hoardingsPicture:Inquilab.
تھانے کے نگراں وزیر بریج کا افتتاح کرتے ہوئے جبکہ بی جے پی نے بھی ہورڈنگ لگاکر کریڈٹ لینے کیلئے کوشش کی

 عید گاہ سے نزدیک کھاڑی پر تعمیر ہو نے والے ۶؍ لین بر یج کی صرف ۲؍ لین کا   دوپہر دیڑ ھ بجے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر ے کے ہاتھوں آن لائن افتتاح عمل میں آیا۔ دوسری جانب ’ ’یہ کام ہماری وجہ سے ہوا‘‘کا دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی ، شیو سینا اور ایم این ایس نے کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔ وہیں جب شام ساڑ ھے ۵؍ بجے تھانے کے نگراں وزیر ایکناتھ شند ے کھاڑی پر تعمیر شدہ  بر یج کا بہ نفسِ نفیس افتتاح کرنے پہنچے تو بی جے پی کی خواتین وِنگ نے ٹھاکرے سر کار کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس در میان شیو سینا اور بی جے پی کے کار کنان نے سوشل ڈسٹیسنگ کی جم کر دھجیاں اڑائیں۔ حالانکہ کے نگراں وزیر نے سماجی فاصلہ  بنائےرکھنے کی اپیل بھی کی  لیکن کار کنان نے اس پر عمل نہیں کیا۔  
       کلیان کوممبئی اور ناسک سے جوڑ نے والے نئے دُرگاڑی بر یج کا پہلے آن لائن افتتاح وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کیا بعد ازاں شام۵؍ بجے تھانے کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نے  وہاں پہنچ کر دوبارہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے رکن پار لیمان کپل پاٹل ، شری کانت شندے ، ایم ایل اے وشو ناتھ بھویئر اور میونسپل کمشنر وجے سوریہ نشی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایکناتھ شند ے نے کہا کہ سال کے اخیر تک بقیہ ۴؍ لین کا کام بھی مکمل ہو جائیگا۔ 
           سیاسی پارٹیوں کی کر یڈٹ لینے کی ہوڑ
   گزشتہ کئی دنوں سے کلیان اور ڈومبیولی میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان لفظی تکرار چل رہی ہے۔ بی جے پی کی بینر بازی پر طنز کرتے ہوئے شیو سینا کے رکن اسمبلی پر کاش بھویئر نے کہا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی سر کار بننے کے بعد ہی در گاڑی بر یج کے کام میں تیزی آئی ہے ورنہ بی جے پی کی حکومت میں بر یج کا محض ۲۰ فیصد ہی کام ہوا تھا۔ عیاں رہے کہ کھاڑی پر تعمیر شدہ بر یج کے افتتاح سے ایک روز قبل بی جے پی نے اہم چوراہوں پر ہورڈنگز نصب کر کے بر یج کی تعمیر کیلئے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فر نویس اور رکن پار لیمان کپل پاٹل کا شکر یہ ادا کیا تھا۔ وہیں ایم این ایس کے سابق ایم ایل اے پر کاش بھویئر بھی پیر کی صبح  اپنے کار کنا ن کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دعویٰ کیا کہ جب وہ رکن اسمبلی تھے تب انہوں نے کھاڑی پر نیا بر یج تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا تھا اور مسلسل ۳؍ سال تک اس کیلئے تگ ودو بھی کی تھی۔ در یں اثناء احتجاج کررہے ا یم این ایس کے کار کنان کو بازار پیٹھ پولیس نے جائے وقوعہ سے ہٹا دیا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK