Inquilab Logo

کلیان: پی پی ای کٹ اور طبی کوڑا پھینکنے کا خرچ اسپتال نے بل میں جوڑا

Updated: August 07, 2020, 7:54 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

درخواست کے بعد بھی بل کم نہ کرنے پر ناراض کارپوریٹر نے بل ادا کئے بغیر مر یضہ کو خود اٹھایا اور اسے گھرپہنچایا

Kalyan Hospital
کارپوریٹر گائیکواڑ ،مریضہ کو اٹھاکر اسپتال سے باہر لیجاتے ہوئے ۔(تصویر:انقلاب

یہاں ایک پر ائیویٹ اسپتال کے ذریعہ محض ۱۰؍ دن میں پی پی ای کٹ کے ۵۰؍ ہزار نیز علاج کے دوران نکلنے والے طبی فضلا پھینکنے کا خرچ مر یض کے بل میں جوڑ نے کا شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیو سینا کارپوریٹر نے اسپتال پہنچ کر پی پی ای کٹ پہنی اور مر یضہ کو وارڈ سے بغیر بل ادا کئے ڈسچارج کرواکر گھر پہنچا دیا۔ بعدازاں کارپوریٹر نے مر یضوں کے ساتھ لوٹ مار کر نے والے اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے تھانے ضلع کے نگراں وزیر کو مکتوب روانہ کیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق  بیل بازار میں واقع شری دیوی اسپتال میں کورونا متاثر ہ خاتون گزشتہ ۱۰؍دن سے زیر علاج تھیں۔ اسپتال انتظامیہ نے مر یضہ کو داخل کر نے سے قبل اہل خانہ کو ۸۰؍ ہزار روپے ادا کر نے کو کہاجس کے بعد ا نہوں نے کسی طر ح ۵۰؍ ہزار روپے جمع کر دیئے۔بدھ کو جب مر یضہ کو ڈسچارج کر نے کا وقت آیا تو اسپتال انتظامیہ نے دوبارہ لاکھوں روپے کا بل تھما دیا جس میں پی پی ای کٹ کا خرچ ۵۰؍ ہزار اور طبی فضلہ پھینکنے کا ۶؍ ہزار روپے چارج جوڑ اگیا تھا۔ بڑی منت سماجت کے بعد بھی جب   انتظامیہ نے بل کم نہیں کیا تو مر یضہ کے اہل خانہ نے شیو سینا کارپوریٹر مہیش گائیکواڑ سے رابطہ قائم کیا ۔ غیر واجبی بل دیکھ کرگا ئیکواڑ اسپتال پہنچے اور انتظامیہ سے بل کم کر نے کی در خواست کی لیکن  انتظامیہ  پورا بل ادا کر نے پر ہی مر یضہ کو ڈسچارج کر نے پربضد رہا۔ جس کے بعد گائیکواڑ نے پی پی ای کٹ پہنی اور خود وارڈ میں پہنچ کر مر یضہ کو اٹھا کر اسپتال کے باہر لے آئے۔ بعد ازاں پولیس نے اسپتال پہنچ کر مصالحت کر اتے ہوئے انتظامیہ سے بل کی رقم کم کر نے کی در خواست کی۔ اس ضمن میں مہیش گائیکواڑ نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے نجی اسپتال مر یضوں کے ساتھ لوٹ مار کررہے ہیں جس کے بعد میونسپل انتظامیہ نے کئی اسپتالوں کو نوٹس بھی جاری کیا ہے مگر اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK