Inquilab Logo

منیش گپتا قتل معاملہ کا پانچواں ملزم کملیش یادوبھی گرفتار

Updated: October 15, 2021, 11:17 AM IST | Agency | Gorakhpur

خودسپردگی کرنے عدالت جا رہا تھا، کینٹ پولیس نے گیٹ پر شکنجہ میں لیا،داروغہ راہل دوبے اورکانسٹیبل پرشانت منگل کو پکڑے گئے تھے

Gorakhpur police are now looking for another fugitive warden, Vijay Yadav.Picture:INN
اب گورکھپور پولیس کو ایک اور مفرور داروغہ وجے یادو کی تلاش ہے ۔ تصویر: آئی این این

کانپور کے تاجر منیش گپتا قتل معاملہ کے پانچویں ملزم سپاہی کملیش یادو کو کینٹ پولیس نے بدھ کی دوپہر کچہری گیٹ پر گرفتار کیا۔ اہم ملزم جے این سنگھ سمیت چار پولیس اہلکاروں کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے۔ پکڑے گئے ملزم سے رام گڑھ تال تھانہ میں کانپور ایس آئی ٹی پوچھ گچھ کررہی ہے۔ انچارج انسپکٹر کینٹ سدھیر سنگھ کو بدھ کی دوپہر ایک بجے اطلاع ملی کہ منیش گپتا قتل معاملہ کا پانچواں ملزم سپاہی کملیش یادو سرینڈر کرنے کورٹ جارہا تھا۔ اطلاع کی بنیاد پر گھیرا بندی کر کے انچارج انسپکٹر نے کملیش کو پکڑ لیا۔  اطلاع ملنے  پر پہنچی رام گڑھ تال پولیس اسے اپنے ساتھ تھانہ لے گئی۔ قتل کے ملزم کے پکڑے جانے کی خبر ملتے ہی ایس آئی ٹی کے تفتیش کار رام گڑھ تال تھانہ پہنچے گئے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا نے بتایا کہ غازی پور ضلع کے بریسر تھانہ علاقہ واقع بٹھنا گائوں کا رہنے والا معطل سپاہی کملیش یادو پر ایک لاکھ کا انعام تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے ایس آئی ٹی کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ مفرور داروغہ وجے یادو کی تلاش میں پولیس چھاپہ ماری کررہی ہے۔ جلد ہی اسے بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔
گرفتاری کیلئے  ایس آئی ٹی گورکھپور پولیس کے پیچھے گھوم رہی ہے
منیش گپتا قتل معاملہ کے ملزمین کی گرفتاری کیلئے ایس آئی ٹی پچھلے ۱۲؍ دنوں سے چھاپہ ماری کررہی ہے، لیکن ابھی تک کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ گرفتار کیلئے بنایا گیا پورا پلان فیل ہونے کے بعد پوری ٹیم اب گورکھپور پولیس کے بھروسہ ہے۔ پچھلے چار دن میں گورکھپور پولیس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔۱۰؍ اکتوبر کو دیوریا بائی پاس پر اہم ملزم انسپکٹر جے این سنگھ، داروغہ اکشے مشرا کو کینٹ اور بانس گائوں تھانہ دار کی ٹیم نے پکڑا تھا۔ ۱۲؍ اکتوبر کو کینٹ اور رام گڑھ تال تھانہ دار نے داروغہ راہل دوبے اور سپاہی پرشانت یادو کو پکڑا۔ ۱۳؍ اکتوبر کو پانچویں ملزم کو بھی کینٹ پولیس نے پکڑ لیا۔
جیل پہنچتے ہی قتل کے ملزمین کا بلڈ پریشر کم ہوگیا
گورکھپور ضلع جیل کے نہرو بیرک میں بند قتل کے ملزم انسپکٹر جگت نارائن اور اکشے مشرا کی طبیعت بگڑ گئی۔ چکر آنے کی شکایت پر جانچ ہوئی تو پتہ چلا کہ دونوں کا بلڈ پریشر کم ہوگیا ہے۔ڈاکٹروں کی صلاح اور دوا سے انہیں آرام مل گیا۔ لکھنؤ پولیس میں سپاہی کے عہدہ پر تعینات جے این سنگھ کے چھوٹے بھائی اور مقدمہ کی پیروی کر نے والے وکلاء نے بھی دوپہر میں جیل پہنچ کر دونوں سے ملاقات کی۔
ملزمین رات بھر بے چین رہے ملزمین
  کانپور کے تاجر منیش گپتا قتل معاملہ کے اہم ملزم جگت نارائن سنگھ اور اکشے مشرا کو ایس آئی ٹی نے ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھاجہاں سے دونوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ رات تقریباً ایک بجے جیل پہنچنے کے بعد سے ہی دونوں بے چین تھے۔ اتوار کی پوری رات نہرو بیرک میں کروٹ بدلتے رپولیس ہے۔ صبح ناشتہ کر کے دونوں پورے دن بیرک میں گم صم بیٹھے رہے۔منگل کی صبح جے این سنگھ اور اکشے مشرا کی طبیعت بگڑ گئی۔ چکر آنے اور کمزوری محسوس ہونے کی شکایت پر نگرانی کررہے آدرش قیدی نے جیل افسران کو اس کی معلومات دی۔ جیلر نے دونوں کو جیل اسپتال بھیج کر جانچ کرائی تو پتہ چلا کہ بلڈ پریشر کم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر کی صلاح پر انہوں نے دوا لی تو آرام ملا۔ ایک گھنٹہ بعد ہی دونوں کو واپس بیرک میں بھیج دیا گیا۔ دوپہر میں جے این کے چھوٹے بھائی نے جیل پہنچ کر دونوں سے ملاقات کی۔ وکیل پی کے دوبے نے بھی ملاقات کر کے آدھے گھنٹہ تک دونوں سے بات چیت کر کے معاملہ کی تفصیلات لیں۔
 جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جے این اور اکشے مشرا خود کو بے گناہ بتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں مست منیش گپتا کا پیر پھسل گیا تھا اور گرنے کی وجہ سے سر میں چوٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔منیش گپتا اپنے ہریانہ کے دوست ہربیر اور پردیپ کے ساتھ ۲۷؍ ستمبر کو گورکھپور آئے تھے۔ تینوں نوجوان تامنڈل واقع ہوٹل کرشنا پیلس کے کمرہ نمبر ۵۱۲؍ میں رکے تھے۔ رام گڑھ تال تھانہ انچارج جگت نارائن سمیت چھ پولیس اہلکار رات تقریباً ۱۲؍ بجے کمرے کی تلاشی لینے پہنچے۔ آدھی رات کو اس طرح کمرے کی تلاشی لینے پر منیش نے مخالفت ظاہر کی تو پولیس اہلکاروں سے ان کا تنازع ہوگیا۔=  الزام ہے کہ انسپکٹر جگت نارائن اور پولیس ٹیم نے پیٹ پیٹ کر منیش کا قتل کردیا۔ حالانکہ پولیس والوں کا کہنا تھا کہ منیش شراب کے نشہ میں دھت تھے اور گرنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں منیش کے جسم پر کئی جگہ چوٹ کے نشان ملے۔ منیش کی بیوی میناکشی کی تحریر پر پولیس نے ۶؍ پولیس اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ جس کی تفتیش کانپور ایس آئی ٹی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK