Inquilab Logo

کنگنا رناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل

Updated: May 04, 2021, 6:25 PM IST | New Delhi

متنازع ٹویٹس کے سلسلے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

Pic:Twitter
(تصویر : ٹویٹر)

تنازع ٹویٹس کے سلسلے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں ممتا بنرجی کے خلاف بنگال میں ہونے والے تشدد کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے سال ٢٠٠٠ کے ابتدائی وقت کے اپنے "ویرات روپ" کا استعمال کرنے کی ترغیب دی تھی- وہ اتوار کو انتخابی نتائج کے بعد بنگال میں ہونے والے تشدد پر صحافی سیاستدان سواپن داس گپتا کے ایک ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کررہی تھیں۔اس ٹویٹ کی وجہ سے غم و غصہ برپا ہوا اور اداکار ہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس کے متعلق ایک پوسٹ کیا ہے لیکن ابھی تک ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک ہونےکے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ، کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ مشتعل ہوکر تبلیغی جماعت کو کووڈ کے پھیلاؤ کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK