Inquilab Logo

کانپور : بھیانک سڑک حادثہ ، ۱۸؍ اموات

Updated: June 10, 2021, 12:19 PM IST | Agency | Kanpur

مرنے والوں میں بسکٹ فیکٹری کے ملازمین کی اکثریت ، ایک کنبے کے ۳؍ سگے بھائی اور دوسرے کنبے کے ۲؍ سگے بھائی شامل ۔۴؍ افرادزخمی ،وزیر اعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ نے زخمیوں کے علاج معالجہ اور حادثہ پر جانچ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

A large number of locals after the accident. Picture:PTI
حادثے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی لوگ ۔تصویر : پی ٹی آئی

: اترپردیش کے ضلع کانپورکے سچینڈی علاقے میں منگل کی رات کا نپور اٹاوہ ہا ئی وے پربھیانک حادثہ ہوا جس  کے نتیجے میں ۱۸؍ افرا د لقمۂ اجل بن گئے ۔ گدن کھیڑ ا گاؤں میں ایک بے قابو منی بس اور غلط سمت سے آرہے  ٹیمپوکور وندتی ہوئی کھائی میں  پلٹ گئی ۔ دونوں  کے درمیان ٹکر ہونے سے جائے حادثہ پر ۱۷؍ افراد کی موت ہوگئی جبکہ بدھ کو علاج کے دوران  ایک شخص نے دم توڑ دیا ۔   حادثے میں   ۵؍  افراد زخمی  ہیں۔ مرنے والوں میں ایک کنبے کے ۳؍ سگے بھائی اور دوسرے کنبے کے ۲؍بھائی شامل ہیں ۔  ٹیمپو میں سوارزیادہ تر افراد ایک بسکٹ فیکٹری کے ملازم تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق منی بس کا ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا جسے مسافروں نے تیزرفتارپر قابو پانے کا مشورہ بھی دیا تھا  لیکن اس نے بس کی رفتار میں مزید اضافہ کردیا جبکہ ٹیمپو کا ڈرائیور شارٹ کٹ  کے چکر میں غلط سمت میں گاڑی  لے جا رہا تھا ۔ ٹیمپو میں تقریباً۲۱؍ مسافر سوار تھے جن میں سے ۱۸؍ افراد کی موت ہوگئی  ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کے شکار  افرادکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ زخمیوں کے مناسب علاج  معالجہ کی ہدایت دی  ہے ۔ اسی دوران  وزیر اعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ  نے حادثے کی  اسباب کی جلد از جلد جانچ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
  اس بھیانک حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں میں گولو پریہار (۲۲) ، دھنی رام(۵۵) ، بلبیر سنگھ یادو(۵۰) ، سریندر یادو(۴۵) ، انو سنگھ (۱۸) ، گیانیندر سنگھ پرہار(۵۰)  دھرمراج سنگھ (۲۲) ، گوراو(۱۸) ، رام میلان(۲۲) ، رجنیش (۲۰) ، ننھو پاسوان(۲۲) ، کرن سنگھ (۳۵) ، رام ملن (۲۴) ، لیولیش(۲۰) ، شیو چرن (۲۰) ، ادھے نارائن(۵۵) اور سبھاش (۲۰ ) شامل ہیں۔  پولیس  کے مطابق مرنے والوں میں سے ۱۴  ؍ سنچیڈی تھانہ کی حدود میں واقع لالے پور گاؤں  کے رہنے والے جبکہ ۴؍ اسی علاقے کے ایشوری گنج گاؤں کے رہنے والے ہیں۔   عینی شاہدین کے مطابق منگل کور ات ۱۱؍ بجے کانپور کے ایل ایل آر اسپتال میںوہ منظر دل دہلا دینے والا تھا  جب کوئی ماں اپنے بیٹے ، بہن اپنے بھائی ، بیٹا اپنے باپ کو خون میں لت پت کپڑوں میں دیکھ کر اپنے آنسو نہیں روک پا رہا تھا ۔ اس  دوران اسپتال چیخ پکار سے گونج رہا تھا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK