Inquilab Logo

کٹیہار : تعمیر کے ۸؍ سال بعدبھی ذیلی صحت مر کز کے افتتاح کا انتظار

Updated: July 05, 2021, 1:55 PM IST | Agency | Katihar

لاکھوں روپے خرچ کرکےبنائے گئے اس صحت مرکز کا کوئی فائدہ نہیں ۔ گاؤں والے جھولا چھاپ ڈاکٹروں یاپرائیویٹ کلینک میں زیادہ فیس دے کر علاج معالجہ کروارہے ہیں

The building of the health center looks dilapidated even before the inauguration.Picture:Inquilab
صحت مرکز کی عمارت افتتاح سے قبل ہی خستہ نظر آرہی ہے۔تصویر: انقلاب

 بہار کے ضلع کٹیہار میں ۸؍برس پہلے بلرام پور بلاک کی بھمیال پنچایت کے کالا پہاڑ میں تعمیرشدہ ذیلی صحت مرکز کا افتتاح  اب تک نہیں ہوپایا ہے۔ محکمہ کی لاپروائی سے صحت مرکز شروع نہیں ہونے سے مقامی باشندوںکو طبی سہولت نہیں مل پارہی ہے۔ مقامی باشندے جھولا چھاپ ڈاکٹروں سے اپنا علاج کروارہے ہیں۔ افتتاح کی امید میں ذیلی صحت مرکز کی عمارت  پرانی اور خستہ ہورہی ہے۔ لاکھوں روپے خرچ کرکے بنائے گئے اس ذیلی صحت مرکز سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ مقامی باشندےا نتظامیہ کے اس رویہ سے برہم ہیں۔ ذیلی صحت مرکز کی عمارت تعمیر ہونے  سے سرکاری طبی خدمات سے محروم پنچایت کے باشندوںکو  خوشی ہوئی تھی لیکن محکمہ کی لاپروائی سے  دیہی باشندے مایوس ہیں۔ بھمیال پنچایت کے باشندے آج بھی  جھولا چھاپ ڈاکٹروں کے بھروسے ہیں ۔ انہیں سے علاج کرانا پڑتا ہے۔ بلاک ہیڈکوارٹر تیلتا میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر سے تقریباً ۳۰ ؍کلومیٹر دوری پر واقع بھمیال پنچایت کے باشندے سرکاری طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ پنچایت کے باشندے جھولا چھاپ ڈاکٹروں یا پرائیویٹ اسپتالوں میں زیادہ فیس دے کر پرائیویٹ کلینک میں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ بھمیال پنچایت کے مکھیا سوہن لال مرمو، پیکس صدر شمبھو لال یادو، پنچایت سمیتی کے رکن رسک لال ٹوڈو، سنیل ساہ اور لکشمی نونیا وغیرہ نے بتایا کہ کہنے کو تو ذیلی صحت مرکز کی تعمیر ہوچکی ہے لیکن  اس کا افتتاح ہوا  ہےاور نہ ہی صحت ملازمین کا تقرر ہوا ہے۔ کورونا وباء کے دوران بھی یہاں کوئی طبی سہولت فراہم  نہیں کرائی گئی۔  اس سلسلے میںبلاک ہیلتھ افسرڈاکٹر اے کے ٹھاکر  سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے بتایا کہ ڈاکٹروںکی کمی کی وجہ سے یہ مسئلہ ہے۔ مذکورہ ذیلی صحت مرکز کی حالت سے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کرایا گیا ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی ذیلی صحت مرکز میں سہولیات مہیا کرائی جائیں گیاور دیہی باشندوں کے  علاج معالجہ کا انتظام ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK