Inquilab Logo

دستاویزمحفوظ رکھئے، این پی آر میں بھی ضرورت پڑیگی

Updated: February 09, 2020, 11:52 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی میں سنیچر کو پولنگ میں مسلم خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وہ علاقے جہاں شاہین باغ طرز کے مظاہرے ہورہے ہیں، وہاں پہلے کے مقابلے میں زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مسلم خواتین اپنے شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے ۔ تصویر : پی ٹی آئی
مسلم خواتین اپنے شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ممبئی : دہلی میں سنیچر کو پولنگ میں مسلم خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وہ علاقے جہاں شاہین باغ طرز کے مظاہرے ہورہے ہیں، وہاں پہلے کے مقابلے میں زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیوز چینلوں اور سوشل میڈیا پر ووٹ دینے کیلئے قطار میں کھڑی مسلم خواتین کے متعدد ویڈیو سامنے آئےجن میں مذکورہ خواتین اپنے شناختی کارڈ دکھارہی ہیں۔ ایسے ہی ایک ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے کرناٹک بی جےپی نے شدید طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دستاویز محفوظ رکھئے، این پی آر میں بھی ان کی ضرورت پڑےگی۔ ‘‘ واضح رہے کہ مسلم خواتین ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ،ا ین پی آر اور این آرسی کے خلاف احتجاج کررہی ہیں اور نعرہ بلند کررہی ہیں کہ ’’کاغذ نہیں دکھائیں گے۔‘‘ کرناٹک بی جےپی نے ویڈیو کے ساتھ لکھے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ان دستاویزات کو محفوظ رکھئے، این پی آر کے دوران آپ کو انہیں دوبارہ دکھانا پڑیگا۔‘‘ اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کا کہنا ہےکہ این پی آر میں کاغذ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK