Inquilab Logo

میلانيا ٹرمپ کے اسکول پروگرام کیلئےکیجریوال اورسسوڈیا کو دعوت نہیں

Updated: February 23, 2020, 12:50 PM IST | Agency | New Delhi

مرکزی حکومت نے پروگرام کے شرکاء کی فہرست سے دہلی کے وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے نام ہٹادئیے

اروند کیجریوال اور منیش سسوڈیا ۔ تصویر : آئی این این
اروند کیجریوال اور منیش سسوڈیا ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورۂ ہندپر امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کےدہلی کے ایک اسکول میںشرکت کے پروگرام کیلئےتیار کی گئی مہمانان کی فہرست  سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال اورنائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کانام نکال دیاگیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (آپ)کے ذرائع  نے یہ اطلاع دی ہے۔’آپ‘  کے مطابق جنوبی دہلی کے ایک سرکاری اسکول میںمیلانیا ٹرمپ کے استقبال   کی تقریب  کے شرکاء میںکیجریوال اور سسوڈیابھی شامل تھے لیکن مرکزی حکومت نےاس فہرست سےدونوں کے نام نکال دئیے۔شیڈول کے  مطابق  وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اورنائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کوٹرمپ کی اہلیہ کواسکول کادورہ کرانا تھا  اورتعلیم کے اپنے تجربات پر ان سے گفتگوکرنی تھی اوردونوںکومیلانیا کے اس دورہ کے بارے میں بتایا بھی گیاتھا  ۔ 
 عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت کے اس اقدام پرتنقید کرتے ہوئےمرکزکو نشانہ بنایا ہے۔ آپ لیڈرپریتی شرما مینن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندرمودی کی زیادتی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔آ  پ کیجریوال اورسسوڈیا کو دعوت نہیں دیتے ہیںنہ دیں، ان کا کام ان کے بارے میں خود بتادیتا ہے۔ ‘‘
 کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے امریکہ کی خاتونِ اوّل میلانيا ٹرمپ کے دارالحکومت کے ایک سرکاری اسکول کے دورے کے دوران منعقد ہونے والے پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو مدعو نہ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو ’ گھٹیا سیاست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ہماری جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہیں۔ تھرورنےٹویٹ کیاکہ’’مودی حکومت نے سرکار ی پروگراموں کیلئے چنندہ دعوت نامے بھیجنے کی گھٹیا سیاست شروع کی ہے جو ہماری جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔‘‘انہوں نے کہا’’راشٹر پتی بھون کی ضیافت اور وزیر اعظم کے استقبال کی تقریب سے اپوزیشن کو باہر رکھنا خواہ  عام بات نظر آ رہی ہو لیکن یہ ہندوستان کو کمزور کرتی ہے۔ادھر یہ بھی خبر آرہی ہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پیر کو آگرہ میں تاج محل دیکھنے جارہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی ممبر کے ساتھ موجود رہنے کا امکان نہیں ہے۔
 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ۲۴؍فروری کو  اپنی اہلیہ اور خصوصی وفد کے ساتھ ہندوستان پہنچیں گے۔احمدآباد میں ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد ٹرمپ تاج محل کے دیدار کیلئے پیر کی دوپہر آگرہ روانہ ہوں گے اور آخری مرحلے میں وہ راجدھانی دہلی پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK