Inquilab Logo

کیرالا طیارہ حادثہ: ضلع مجسٹریٹ نے۱۸؍ افراد کی موت کی تصدیق کی

Updated: August 08, 2020, 12:11 PM IST | Malappuram

کیرالا میں ملاپورم کے ضلع مجسٹریٹ گوپال کرشنن نے کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں سنیچر کو ۱۸؍ افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ملاپورم اور کوزی کوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ کیرالا کے کوزی کوڈ میں جمعہ کی شب کو دبئی سے آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

A scene from a plane crash. Photo: PTI
پلین کریش کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

کیرالا میں ملاپورم کے ضلع مجسٹریٹ گوپال کرشنن نے کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں سنیچر کو ۱۸؍ افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ملاپورم اور کوزی کوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ کیرالا کے کوزی کوڈ میں جمعہ کی شب کو دبئی سے آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ دبئی سے آ نے والے ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ ہوائی اڈے پرشام۷؍ بج کر ۴۱؍ منٹ پر ہوئی اڈے کے رن وے۱۰؍ سے پھسل کرحادثے کاشکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں ۱۷۴؍ مسافر، ۱۰؍ شیرخوار بچے ، دو پائلٹ اور پائلٹ عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
 نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم مقامی لوگوں اور پولیس کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK