Inquilab Logo

ٹرمپ کو دھمکی کی پاداش میں خامنہ ای کا ٹویٹر اکائونٹ بلاک

Updated: January 24, 2021, 1:44 PM IST | Agency | Tehran

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے ا انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے کی پاداش میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

Ayatollah Ali Khamenei .Picture :INN
آیت اللہ علی خامنہ ای ۔ تصویر:آئی این این

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے ا انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے  کی پاداش میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ٹویٹرنے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، دھونس دھمکی اور تشدد پر اکسانے  کے الزام میں  آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی بات کہی ہے  ۔تاہم یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس معطلی کی مدت کتنی ہے۔واضح ہے کہ  ایک روز قبل  ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والے شخص کو گولف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ٹرمپ کے مشابہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا تھا کیوں کہ زمین پرایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔اس تصویر پر آیت اللہ علی خامنہ ای کے گزشتہ ماہ کئے گئے  ٹویٹ کا متن درج تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ’’بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔‘‘ سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا نام لئے بغیر مزید کہا تھا کہ’’ اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا لازمی بدلہ لیا جائے گا۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ برس ۳؍ جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ان کے چند ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری امریکہ نے قبول کی تھی اور ڈونالڈ ٹرمپ نے خود اس تعلق سے بیان جاری کیا تھا۔اس کے بعد سے ایرن برہم  ہے اور امریکہ سے انتقام لینے کی بات کہہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK