Inquilab Logo

سیبی سےمنظوری ملنےکےبعد ریلائنس کےساتھ معاہدہ۲؍ ماہ میں مکمل ہوجائےگا: کشوربیانی

Updated: January 07, 2021, 10:40 AM IST | Agency | New Delhi

فیوچر گروپ کے بانی اور سی ای او کشور بیانی نے کہا ہے کہ ریلائنس کے ساتھ معاہدے اور امیزون کے ساتھ تنازع پر سماعت جاری ہے ۔توقع ہے کہ’سیبی ‘ کے ذریعےمنظوری ملنے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز اور فیوچر گروپ کے مابین ہوا معاہدہ ۲؍ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

Kishore Bayani.Picture :INN
کشوربیانی۔ تصویر:آئی این این

فیوچر گروپ کے بانی اور سی ای او کشور بیانی نے کہا ہے کہ ریلائنس کے ساتھ معاہدے  اور امیزون کے ساتھ تنازع پر سماعت جاری ہے ۔توقع ہے کہ’سیبی ‘ کے  ذریعےمنظوری ملنے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز اور فیوچر گروپ کے مابین  ہوا معاہدہ ۲؍ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔  واضح رہے کہ فویچر گروپ نے اپنا خوردہ کاروبار۲۴۷۱۳؍ کروڑ میں ریلائنس انڈسٹریز کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط  کئےہیں۔  اس پر ا میزون  اعتراض کیا ہے کیونکہ اس نے ۲۰۱۹ء فیوچر کوپنز میں ۴۹؍ فیصد حصص ۲؍ہزار کروڑ میں خریدے تھے اور  اس کے معاہدے میں ایک شرط تھی کہ مستقبل کو  فیوچر گروپ کوکسی دوسری کمپنی سے معاہدہ کرنے سے پہلے ا میزون کو  آگاہ کرنا ہوگا اس  کی منظوری دینے کے بعد  ہی کسی کو حصص فروخت کئے جاسکتے ہیں  اس پر کشوربیانی  کا کہنا ہے کووڈ۱۹؍لاک ڈاؤن کے بعد فیوچر گروپ کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا  اور قرض بھی کافی بڑھ گیا تھا۔ اس دوران ہم ا میزون سے رابطے میں تھے لیکن اس نے ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ جب ریلائنس سے بات چیت کا آغاز ہوا تو  اسے بھی آگاہ کردیا گیا۔ اب یہ معاملہ عدالت میں  جانے کے بعد سے امیزون  ہم  سے  مذاکرات نہیں کررہا ہے۔

sebi reliance Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK