Inquilab Logo

کوکن:رام داس کدم کے خلاف شیو سینک مشتعل، جگہ جگہ احتجاج

Updated: September 22, 2022, 9:50 AM IST | siraj shaikh | ratnagiri

شیوسینا کی جانب سے ’چپل مارو آندولن‘ ،رائے گڑھ، رتناگیری اور مہاڈمیں رام داس کدم کے بینر جلائے گئے اور کئی مقامات پر ان کی تصویروں پر چپلیں ماری گئیں

At various places in Raigarh, Ratnagiri and Mahad, Shiv Senaks protested against Ram Dass.
رائے گڑھ ،رتناگیر ی اور مہاڈ کے مختلف مقامات پر شیو سینکوں نے رام داس کے خلاف احتجاج کیا

:دو دن قبل رتناگیر ی کے داپولی میں شندے گروپ کے ایک جلسے میں سابق وزیر رام داس کدم نے ادھو ٹھاکرے اور رشمی ٹھاکرے  پرتنقید کی تھی۔ جلسے کے اختتام پرادھو اور شندے گروپ کے رضاکار آپس میں بھڑ گئے تھے۔اس واقعے پر اب رام داس کدم کےخلاف شیوسینکوںکا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ اس روز داپولی میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے لیکن بدھ کو پھر ایک بار رائے گڑھ اور رتناگیر ی کے مختلف مقامات پر شیو سینکوں نے رام داس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔شیو سینکوں نے مہاڈ، علی باغ اور کوکن کے الگ الگ مقامات پر  کدم کے بینرجلاکر حتجاج کیا  تو کئی مقامات پر بینر پر چپلیں جوتے مار کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔
  داپولی کے جلسے میں رام داس کدم نے ادھو ٹھاکرے کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا  اور کہا تھا کہ ادھو ٹھاکرے این سی پی کے برتن دھو رہے ہیں،  انہوں نے رشمی ٹھاکرے کے خلاف بھی نا زیبا کلمات کہے تھے اس کے بعد خطہ میں شیوسینکوں میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ 
 واضح  رہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں ایکناتھ شندے سمیت۴۰؍ ایم ایل ایز اور ۱۲؍ اراکین پارلیمنٹ کی بغاوت کے بعد شیوسینا کا داخلی بحران بڑھتا جارہا ہے۔شندے گروپ کوریاست بھر سے کافی حمایت مل رہی ہے۔ شندے گروپ اور شیو سینا کے درمیان سیاسی لڑائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ اس معاملے میں شیو سینکوںکا اشتعال دیکھتے  ہوئے رام داس کدم  نے ایک بیان میں کہا کہ رشمی ٹھاکرے کے بارے میں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے صفائی دینے کی کوشش کی کہ یہ غیر ارادی طور پر کہہ دیا۔ رام داس کدم نے اس بیان کو واپس لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔ رام داس کدم نے دعویٰ کیا کہ میں نے نادانستہ ایسا کہہ دیاتھا لیکن  میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
میں نے ایسا کچھ نہیں کہا جس سے ٹھاکرے خاندان کی توہین ہو:رام داس کدم 
 رام داس کدم نے کہا کہ میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی ہے، میں نے سچ کہا، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا جس سےٹھاکرے خاندان کی توہین  ہو لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔  اس کے ساتھ ہی رام داس کدم آدتیہ ٹھاکرے کی شادی کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہیں اوراس پر ان کا کہنا ہےکہ انہوںنے کچھ غلط نہیں کہا ۔
  انہوں نے کہا تھا کہ شادی اور دو تین بچے ہونے کے بعد آدتیہ ٹھاکرے دنیا والوں کے دکھ کو سمجھ سکیں گے۔ رام داس کدم نے وضاحت کی کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ سشما آندھرے کون ہیں؟کدم نے یہ تنبیہ بھی کی کہ میں تحریکوں سے نہیں ڈرتا اور طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ میں انہیں نہیں پہچانتا۔ ٹی وی۹؍سے گفتگو کر تے ہوئے کدم نے یہ بات کہی تھی۔دریں اثنا، ادھو ٹھاکرے اکثر کہہ رہے ہیں کہ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کے بیٹے ہیں۔ توٹھاکرے یہ کہانی کتنی بار سنائیں گے۔
  تم بالاصاحب کے بیٹے ہو؟  کیا تمہیں کوئی شک ہے کیا۔کیا تم بالاصاحب کے بیٹے نہیں ہو؟ تو آپ کو یہ بار بار کہنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا آپ کے اندر کوئی صلاحیت نہیں ہے؟ ایسے سوال رام داس کدم نے  کئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK