Inquilab Logo

سنگاپور کی کمپنیاں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں : کے ٹی آر

Updated: July 14, 2021, 11:49 AM IST | Agency | Hyderabad

سنگاپور کےہائی کمشنرسائمن وانگ نے ریاستی وزیرصنعت سے ملاقات کی ، نئے منصوبوں کی معلومات حاصل کی

K. T. Rama Rao. Picture:INN
تلنگانہ کے وزیر صنعت کے ٹی آر ۔تصویر :آئی این این

ہندوستان میں سنگاپور کے ہائی کمشنر سائمن وانگ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے نئے شعبوں میں  سرمایہ کاری کے کئی مواقع ہیں اور وہ ان مواقع کو سنگاپور کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو متعارف کروانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ وانگ نے کہا کہ سنگاپور کی کمپنیاں جدید شعبوں کے ساتھ ساتھ زراعت اور فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
 سائمن وانگ نے تلنگانہ کے وزیر صنعت کے تارک راما رائو سے وزیراعلیٰ کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تارک راما رائو نے وانگ کو حیدرآباد کے ساتھ ساتھ تلنگانہ سے متعلق سرمایہ کاری کے مواقع اور تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ بہترین سرکاری پالیسیوں کے ساتھ، ٹی ایس آئی پاس اور سنگل ونڈو پرمٹ تلنگانہ میں بہت ساری بین الاقوامی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لائف سائنسیز، فارما، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ اور زراعت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حیرت انگیز مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور کی کئی کمپنیوں نے پہلے ہی ریاست میں سرمایہ کاری کی ہے اور اگر اب مزید کمپنیاں یہاں آکر بزنس کرنا چاہیں گی تو ان کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے سنگاپور کی کمپنیوں کے لئے خصوصی سنگاپور ہب بنانے کی پیشکش بھی کی گئی ہے جس سے پورے علاقے میں صرف وہاں کی کمپنیوں کو اپنا بزنس کرنے اور پلانٹ لگانے کی اجازت ہو گی ۔  اس بارےمیں سائمن وانگ نے کہا کہ ہم تلنگانہ حکومت کی اس پیشکش پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں کیوں کہ اس سے کافی فائدہ کی امید ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK