Inquilab Logo

کشی نگر :دوسری ریاستوں کی کمپنیاں اپنے پرانے ملازمین کو بلا رہی ہیں

Updated: June 04, 2020, 1:56 PM IST | Inquilab News Network | Kushi Nagar

لا ک ڈاؤن کے دوران گھر لوٹنے والے کچھ افراد پنجاب اور ہر یانہ جانے کا ٹکٹ نکال چکےہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب کا م کا وقت آگیا ہے

Migrant Worker - Pic : PTI
مہاجر مزدور ۔ تصویر : پی ٹی آئی

اتر پردیش کے ضلع کشی نگر  کے دوسری ریاستوں میں ملازمت کرنے والے  اب دوبارہ  بڑ ے شہر جانے کی تیاری کررہےہیں۔ وہ اپنی کمپنیوں کے بلانےپر وہاں جارہےہیں۔ 
 لاک ڈاؤن کے دوران ضلع کے سیورہی ترقیاتی بلاک کے گائوں بسڈیہہ بزرگ کے  سرمن پاٹھک کو ان کی کمپنی نے بلایا ہے ۔ وہ ۱۰؍جون کو شہید ایکسپریس ٹرین سے جانے کیلئے ریزرویشن کرا چکے ہیں۔  انکاکہنا ہےکہ گھربیٹھے بیٹھے پریشان ہو چکے ہیں۔ بیوی اور بچے بھی ساتھ جانے کی ضد کررہے  ہیں، اسلئے انکا بھی ٹکٹ کرایاہے۔ پنجاب کے پھگواڑا میں ٹیکسٹائل مل میں فور مین کی ذمہ داری انجام دینے والے سرمن پاٹھک کاکہنا ہےکہ سیلری اور دیگر بھتے ملاکر ۱۵؍سے ۱۷؍ہزار روپے مل جاتےہیں۔ کمپنی میں رہنے اور کھانے کی بھی سہولت ہے۔ان کاکہنا ہےکہ آرام بہت ہوا اب کام کرنے کانمبرہے، اسلئے جارہاہوں۔
  لاک ڈائون ہی میں اسی گائوں میں سسرال آئے انگد چوبے ہریانہ کے گڑگائوں میں سیکوریٹی گارڈ انچارج کے طورپر کام کرتے ہیں۔ کمپنی  کے ذریعہ بلانےپر وہ آج (۴؍جون کو) گورکھ دھام سے دہلی جانےکیلئے تیار ہیں۔  وہ  اپنی بیوی سمیت ۵؍ افراد اور سالے گوپی ناتھ پاٹھک کے کنبہ کے ساتھ سفر کریںگے۔
  ان کا کہنا ہےکہ کنبہ کے ساتھ رہنے میںزیادہ خرچ ہوتاہے۔ سیلری اور دیگر بھتوں کوملاکر ۱۴؍ہزار روپے کے درمیان مل جاتا ہے۔ یہاں رہتے رہتے سب اوب چکے ہیں۔ اب کام پر لوٹنے کا  وقت آگیا ہے۔ 
  انگد چوبےنے اپنے سالے   کے بارے میں بتایاکہ وہ  ہریانہ کے حصار میں ٹیکسٹائل مل میںکام کرتے ہیں۔ ان کی بھی کمپنی  نے بلایا  ہے۔  اب سب ساتھ جائیں گے۔ وہاں جا تے ہی ساتھ ڈیوٹی کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK