Inquilab Logo

سیمی کنڈکٹر کی کمی، دنیا بھرمیں آٹو کمپنیاں پریشان

Updated: January 21, 2021, 9:04 AM IST | Agency | New Delhi

کسی کمپنی نے پروڈکشن میں کمی کی تو کوئی عارضی طور پر پلانٹ بند کرنے پر مجبور، ملازمین کو چھٹی پر بھیجا گیا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

  کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مختلف پابندیاں کےسبب   عالمی طور پرمعمولات  زندگی کا تقریباً  ہرشعبہ متاثر ہوا ہے۔ معاشی بحران کے سبب بیشتر صنعتیں ٹھپ ہوچکی ہیں یا پھر ان کے سامنے اپنی کے بقا ءکے مسائل ہیں۔ اس دوران  دنیا بھر میں آٹو انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی اور تمام ممالک میں  گاڑیوں کی فروخت میں حدرجہ کمی ہوئی ہے  لیکن اب آٹو کمپنیاں ایک اور نئےمسئلے  سے آزما ہیں۔ کاروںمیں کل پرزوں میں اہم  کہلانے والے الیکٹرانک چپ سیمی کنڈکٹر کی قلت کے سبب  کاروں کے پروڈکشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔   ان حالات میں کئی کمپنیاں اپنے پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور ہیں تو کچھ کمپنیوں نے اپنی پیداوار  میں کمی کردی ہے۔ وہیں چند کمپنیوں نے خاطرخواہ کام نہ ہونے کی صورت میں  اپنےملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔
فورڈ نے  چنئی میں پلانٹ عارضی طور بند کیا
  ذرائع کے مطابق  دنیا بھر میں مطلوبہ تعداد سیمی کنڈکٹر  دستیاب  نہ ہونےکے سبب  امریکی کار سازکمپنی  فورڈ نے ہندوستان میں اپنا چنئی میں واقع ایک پلانٹ ایک ہفتہ کیلئے بند کردیا ہے  ۔
 فورڈ کا جرمنی کا پلانٹ بھی ایک ماہ کیلئے بند
 وہیں کمپنی  نے جرمنی  کے پلانٹ کو  بھی ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فورڈ کا کہنا ہے کہ ۱۹؍ فروری تک جرمنی کے شہر سارلوئس میں واقع پلانٹ بند  رہےگا۔  اس  پلانٹ یورپ کی مشہور کار’ فوکس‘ تیار  کی جاتی ہے۔  یہاں تقریباً ۵؍ ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ ہم اس صورتحال  پر نظر رکھے ہوئےہیں اور اس بات کی کوشش کررہے کہ  یورپ میں ، ملازمین ، سپلائی کنندگان ، صارفین اور ڈیلر اس کا کم  سے کم ہو۔ ہم اس کیلئے  پیداوار کو دوبارہ منظم کررہے ہیں۔
’ آڈی‘ نے جرمنی  اور میکسیکو میں پروڈکشن گھٹائی
 سیمی کنڈکٹر کی کمی کی وجہ سے جرمنی کی مشہور  کار ساز کمپنی ’ آڈی‘ کے جرمنی اور میکسیکو کے پلانٹ میں پیداوار کم ہوگئی ہے۔ اس کے سبب ۱۰؍ ہزار ملازمین رخصت  پر بھیج دیا گیا  ہے۔ فیاٹ کرسلر نے میکسیکو اور ٹویوٹا کے ذریعہ میکسیکو اور ٹویوٹا میں پودے عارضی طور پر بند کردیئے ہیں۔
 دیگر معرف کارساز کمپنیاں بھی بے حال
  نسان ، ہونڈا اور ہنڈائی جیسی کار ساز کمپنیاں بھی  سیمی کنڈکٹر کی فراہمی کے مناسبت     سے اپنی  پیدوار پر توجہ مرکوزکر رہے ہیں اور اس حالت کے اثر کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  بی ایم ڈبلیو  کا کہنا ہے کہ اس کا پروڈکشن بند نہیں ہوا ہے  اورکمپنی سیمی کنڈکٹر سپلائرز کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔
 چین کیلئے بڑامسئلہ ہوسکتا ہے
 ڈیٹا فرم آئی ایچ ایس مارکیٹ کے مطابق  اس پوری  سہ ماہی میں یورپ ، شمالی امریکہ ، جاپان اور ہندوستان میں کاروں کی پیداوار متاثر ہوگی لیکن سب سے بڑا مسئلہ چین کیلئےہوسکتا ہے۔  یہاں پہلی سہ ماہی میں۲ء۵؍ لاکھ تک پرڈوکشن کم ہوگا۔ علاوہ ازیں دیگر الیکٹرانکس مصنوعات کی تیاری بھی متاثر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK