Inquilab Logo

لالو پرساد یادو کو ۵؍ سال قید، ۶۰؍لاکھ جرمانہ

Updated: February 21, 2022, 11:43 PM IST | ranchi

تیجسوی یادونے کہا: لالو کو بی جےپی سے ہاتھ نہ ملانے کی سزا مل رہی ہے

Lalu Yadav has been convicted in the fifth consecutive case of fodder scam.
لالو یادو کو چارہ گھوٹالےکے لگاتار پانچویں کیس میں سزا ہوئی ہے۔

: چارہ گھوٹالے کے پانچویں   کیس میں  سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے  لالو پرساد یادو کو ۵؍ سال قید اور ۶۰؍ لاکھ روہے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔  یہ سزا انہیں  ڈورنڈہ  خزانہ سے جڑے معاملے میںسنائی گئی ہے۔ سی بی آئی اسپیشل کورٹ کے جج ایس کے ششی  کے ذریعہ فیصلہ سنائے جانے  کے بعد  لالو پرساد کے وکیل نے  بتایا کہ ضمانت کیلئے جلد ہی عرضی داخل کی جائے گی۔ جب تک ضمانت نہیں مل جاتی تب  تک  لالو پرساد کو جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔
   ڈورنڈہ خزانہ میں ہونے والے چارہ گھوٹالہ کا معاملہ چارہ گھوٹالوں میں سب سے بڑا  ہے۔اس میں ۱۳۹ء۵؍ کروڑ روپے کے خرد برد کا الزام ہے۔  اس کیس  میں لالو پرساد کو اہم سازشی  قرار دیاگیا ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ لالو یادو جب وزیر مالیات اور وزیر اعلیٰ تھے تب  ان کی ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہوا، یعنی یہ سب ان کے علم میں تھا۔
 عدالت  کے فیصلے پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے  لالو پرساد یادو کے فرزند اور آر جے ڈی سربراہ تیجسوی یادو نے اسے بی جےپی سے ہاتھ نہ ملانے کا نتیجہ قراردیا۔  انہوں نے کہا کہ ’’اگر لالو جی نے بی جےپی سے ہاتھ ملا لیا ہوتا تو  انہیں راجا ہریش چندرکہا جاتا مگر وہ آر ایس ایس اور بی جے پی سے لڑ رہے ہیں اسلئے قیدو بند کی صعوبتوں  کا سامنا کررہے ہیں۔ ‘‘ا س کے ساتھ ہی زعفرانی طاقتوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ تیجسوی نےکہا کہ ’’اس سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔‘‘  اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’لالو جی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ بی جےپی کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔‘‘ تیجسوی نے مزید کہا کہ ’’بی جےپی وجے مالیہ ، نیرو مودی اور مہیول چوکسی جیسے گھوٹالے بازوں کو بھول گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK