Inquilab Logo

کانگریس کے سینئر لیڈر کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات ادا کی گئیں

Updated: February 20, 2021, 7:45 AM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی نے بھی کندھا دیا ، پرینکا گاندھی سمیت متعدد پارٹی لیڈران نے خراج عقیدت پیش کیا

Rahul Gandhi - PIC : PTI
راہل گاندھی اور دیگر لیڈران نے ستیش شرما کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کیپٹن ستیش شرما کی آخری رسومات جمعہ کو دہلی میں ادا کی گئیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد پارٹی لیڈران حاضر رہے اور کیپٹن ستیش شرما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے  بھی انہیں کندھا دیا اور جسد خاکی کو گاڑی کے ذریعے آخری سفر پر روانہ کیا۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قریبی رہے کیپٹن ستیش شرما کا بدھ کو گوا میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ ۷۳؍ سال کے تھے۔ سابق مرکزی وزیر کافی وقت سے علیل تھے اور  فی الحال عوامی زندگی سے دور ہوگئے تھے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی آخری رسومات دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔
 کیپٹن ستیش شرما ۱۱؍اکتوبر۱۹۴۷ء کو تلنگانہ کے سکندرآباد میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے دہرادون سے تعلیم حاصل کی۔ بعد میں پیشہ ور پائلٹ بنے۔۱۹۹۱ء میں وہ پہلی مرتبہ امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہو ئے۔ جنوری۱۹۹۳ء  سے۱۹۹۶ء تک وہ  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔وہ تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن بھی منتخب ہو ئے تھے اور انہوں نے مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کی  نمائندگی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK