Inquilab Logo

دیررات وزراکی اعلی سطحی میٹنگ، کسانوں کا احتجاج جاری، ہریانہ کے کسانوں کا دہلی مارچ کا اعلان

Updated: November 30, 2020, 12:04 PM IST | Agency | New Delhi

قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کےجاری احتجاج  و مظاہرہ سے  فکر مند  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے دیر رات میٹنگ کی ، جبکہ دوسری جانب کسان تنظیموں نے حکومت سے بات چیت کیلئے کسی بھی شرط کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

Farmers Protest - Pic : PTI
کسانوں کا احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کےجاری احتجاج  و مظاہرہ سے  فکر مند  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے دیر رات میٹنگ کی ، جبکہ دوسری جانب کسان تنظیموں نے حکومت سے بات چیت کیلئے کسی بھی شرط کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
نڈا ، شاہ اور تومر نے کسانوں کی حکمت عملی کے  حوالہ سے  دیر رات بات کی لیکن اس کی کوئی سرکاری  تفصیلات  دستیاب نہیں ہوسکی۔ شاہ نے کسانوں رہنماؤں کو روڈ جام ختم  کرکے اور براری میدان میں آکر جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ  ایسا ہونے  کے ساتھ ہی اگلے دن کسانوں سے بات چیت کی جائے گی۔
کسان رہنما یوگندر یادو نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں مذاکرات کے لئے حکومت کی کسی بھی شرط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ کل کسان تنظیموں کی میٹنگ  ہوئی  جس میں پنجاب کی ۲۰ سے زیادہ کسان تنظیموں نے احتجاج و مظاہرہ  کے مقام پر ہی بات چیت پر اصرار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK