Inquilab Logo

سنیچر کی دیررات بغیر اعلان کے۲؍بھائندر ٹرین رد کردی گئیں، مسافربے حال

Updated: November 07, 2022, 9:42 AM IST | Agency | Mumbai

ٹر): سنیچر کی رات بھائندر جانے والی ۲؍ٹرینوں کو اچانک رد کردیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

سنیچر کی رات بھائندر جانے والی ۲؍ٹرینوں کو اچانک رد کردیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چونکہ اس تعلق سے ریلوے اسٹیشنوں پراعلان بھی نہیں کیا گیا تھا اس لئے آخری ویرار لوکل ٹرین میں زبردست بھیڑ ہوگئی اور انہیں اسٹیشن پر اترنے جبکہ چڑھنے والے افراد کو بھی سخت پریشانی ہوئی۔ دادر ریلوے اسٹیشن پر۱۲؍بجکر ۴۹؍ منٹ کی ٹرین کو اچانک رد کردیا گیااور ا سے بوریولی تک کردیا گیا۔ اس تعلق سے اسٹیشن پر کوئی  اعلان نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ایک بجکر ۴؍ منٹ کی بھائندر کو بھی رد کرکے بوریولی تک کردیا گیااور اس بارے میں بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔نتیجتاً آخری ویرار ٹرین میں دہیسر ، میرا روڈ  اور بھائندر جانے والے مسافر بھی سوار ہوگئے ۔ ریلوے کی اس لاپروائی کے سبب مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آنے والے اسٹیشنوں پر بھیڑ بڑھتی گئی ۔ اس تعلق سے دادر اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہونے والے مسافر اسحاق ٹولکر ،عطاء اللہ شیخ اور حمید اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ویرار ٹرین میں اس لئے سوار نہیں ہوتے کیونکہ بھائندر ٹرین میں بھیڑکم ہوتی ہے لیکن بغیر کسی اناؤنسمنٹ کے۲؍ بھائندر ٹرینوں کو رد کردیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں بھی آخری ویرار ٹرین میں سفرکرنا پڑا جس میں اگلے اسٹیشنوں پر زبردست بھیڑ ہوگئی۔ اسی ٹرین میں سوار معمر خاتون ماہی گیر جو بھائندر جارہی تھیں ، نے مراٹھی میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے ریلوے کی لاپروائی قرار دیا۔اسی ٹرین میں موجود حسنین شیخ  اورباندرہ  اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہونے والے تنویر احمد  نے کہا کہ ریلوے کی جانب سےدعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنی کی کوشش کرتی ہے اور اسے ترجیح دیتی ہے لیکن ۲؍بھائندر ٹرینیں رد کی جاتی ہےاور اس کا اعلان تک نہیں کیا جاتا ہے۔ اس سے اس کے دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے۔ دادر ریلوے اسٹیشن پراس نمائندے کو بھی میراروڈ جانے کیلئے آخری ویرار ٹرین میں سوار ہونا پڑا۔ اس سے قبل کی ویرار جانے والی ۱۲؍ بجکر ۴۱؍ منٹ کی ٹرین اس نمائندے نے اس لئے چھوڑ دی کیونکہ اس کے کچھ ہی دیر بعدبھائندر ٹرین تھی جس میں زیادہ بھیڑ نہیں ہوتی ہے۔  ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سمیت ٹھاکرکواتوار کی شام  اس تعلق سے میسیج بھیج کر استفسار کیا گیا لیکن انہوں نے  اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK