Inquilab Logo

کانگریس اور ایل جے پی کے منشور کا اجراء

Updated: October 22, 2020, 10:05 AM IST | Agency | Patna

بہار کانگریس کےمنشورمیں کسانوں کا قرض اور بجلی بل معاف کرنے کاوعدہ ۔ بیٹیوں کو مفت تعلیم دینے کا ارادہ

Randeep SIngh Surjewala  - Pic : PTI
پٹنہ: کانگریس کے منشور کے اجراء کی موقع کی ایک تصویر ۔ ( پی ٹی آئی

 یہاں بدھ کو کانگریس  نے بہار اسمبلی انتخابات کےپیش نظر اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں وعدہ کیا گیا کہ اقتدار میں آنے پر کسانو کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی اور کسانوں کا قرض معاف کیاجائے گا۔ 
 پٹنہ میں واقع  پارٹی کے ریاستی صدر دفتر صداقت آشرم میں منشور جاری کرتے ہوئے پارٹی  جنرل سیکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئے گی تو  کسانوں کا قرض معاف ہوگا ، بجلی کا بل بھی معاف  ہوگا۔ کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت ملےگی۔ان کے مطابق پنجاب کے طرز پر مرکز کے کسان مخالف قانون کو مسترد کردیا جائے گا۔ کانگریس کے قومی جنرل سیکر یٹری رندیپ سنگھ سرجے والا  کے مطابق بہار میں `کے جی سے پی جی تک بیٹیوں کی تعلیم مفت ہوگی۔راج ببر نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آ نے پر بے روزگاروں کو ملازمت ملنے تک ہر مہینے ایک ہزار ۵۰۰؍ روپے دے گی۔ ان کے مطابق نئی حکومت کےپہلے کابینی اجلاس میں۱۰؍ لاکھ نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 اسی دوران کانگریس کے  لیڈر طارق انور نے کہا کہ آج بہار کے طلبہ تعلیم کیلئے باہر جانے پر مجبور ہیں، وزیراعلیٰ نے ہاتھ جوڑ کر اور پٹنہ یونیورسٹی کو سینٹر ل یونیورسٹی بنانے کی درخواست کی لیکن وزیر اعظم نے اس پر توجہ نہیں دی۔وزیر اعظم کے سامنے  `وزیر اعلیٰ کی یہی حیثیت ہے ۔

 ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان نے بدھ کو بدھ کو اپنی ماں کے ’آشیرواد‘ کے ساتھ پارٹی کاانتخابی منشور’ `بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ‘  جاری کیا۔ اس منشور میں  نقل مکانی اور سیلاب کے مسئلے کے حل پر خصوصی زور دیاگیا ہے ۔ 
   ایل جے پی  کے قومی صدر چراغ پاسوان نے  الزام عائد کیا کہ بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو  کے قومی صدر نتیش کمار نے ووٹ کی سیاست کیلئے ذات پات کو فروغ دیا ۔ اگر غلطی سے بھی وہ پھر سے وزیراعلیٰ بن گئے تو ریاست کو مزید بدحالی کی مار جھیلنی پڑے گی ۔
  پاسوان نے بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں ریاستی صدرپر نس راج ، راجو تیواری اور پارٹی کے قومی نائب صدر سورج بھان سنگھ کی موجودگی میں ’ بہار فرسٹ بہاری فرسٹ‘ کا اجراء کیا ۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں ہر بہاری کی خواہش ہے کہ بہارکو پھر سے قابل فخر بنایاجائے ۔
  رکن پارلیمنٹ نے  تارکین وطن کی خصوصی وزارت بنانے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اگر غلطی سے بھی اس بارکے انتخاب میں پھر سے  نیش کمار کی جیت ہوتی ہے تو نوجوان نقل مکانی کیلئے مجبور ہوںگے ۔ بہار پسماندہ کا پسماندہ رہ جائے گا۔  ایل جے پی سربراہ نے سیلاب روکنے کیلئے قدم اٹھانے کا وعدہ کیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK