Inquilab Logo

آئی آئی ٹی دہلی کی تیار کردہ کفایتی کورونا جانچ کٹ لانچ

Updated: July 15, 2020, 1:15 PM IST | Agency | New Delhi

 فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورونا سے لڑنے کے لیے  محض 399روپے کی انتہائی کفایتی جانچ کٹ بدھ کے روز یہاں لانچ کی جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی  (آئی آئی ٹی )دہلی نے  تیارکی ہے ۔اس کٹ کے ذریعہ 30لاکھ لوگوں کی جانچ کی جاسکتی ہے ۔ ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے  کہاکہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونابحران  کے مشکل وقت میں بہت ہی کم دنوں میں  یہ کٹ تیار کرکے  ایک تاریخی کام کیاہے  اور اس سے دنیا میں ہندستان کاسر فخر سے بلند ہواہے

Corona Kit - Pic : INN
کورونا کٹ ۔ تصویر : آئی این این

 فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورونا سے لڑنے کے لیے  محض 399روپے کی انتہائی کفایتی جانچ کٹ بدھ کے روز یہاں لانچ کی جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی  (آئی آئی ٹی )دہلی نے  تیارکی ہے ۔اس کٹ کے ذریعہ 30لاکھ لوگوں کی جانچ کی جاسکتی ہے ۔
ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے  کہاکہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونابحران  کے مشکل وقت میں بہت ہی کم دنوں میں  یہ کٹ تیار کرکے  ایک تاریخی کام کیاہے  اور اس سے دنیا میں ہندستان کاسر فخر سے بلند ہواہے ۔
انھوں نے آئی آئی ٹی ، دہلی کے ڈائریکٹر راج گوپال راؤ اور انکی ٹیک کو اس کٹ کے لیے  مبارک باد دیتے ہوئے  کہاکہ انھوں نے  بہت کم وقت میں یہ کٹ تیار کی ہے  جو محض 399روپئے  کی ہے جبکہ باہر یہ کٹ 2000روپئے  میں ملتی ہے ۔ اس کٹ کے ذریعہ  صرف تین گھنٹہ میں جانچ رپورٹ ملے گی جبکہ دیگر کٹ سے  کم سے کم 24گھنٹے میں رپورٹ ملتی ہے ۔پہلے کٹ سے  صرف تین لاکھ جانچ ہوپاتی تھی  جبکہ اس  کٹ سے  20لاکھ مریضوں کی جانچ ہوسکے گی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK