Inquilab Logo

دہلی میں ملک کے پہلے پلازمہ بینک کا آغاز، ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا

Updated: July 03, 2020, 7:02 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نےکورونا سے ٹھیک ہونے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں تاکہ جانیں بچائی جاسکیں،۱۰۳۱؍ پر کال کیا جاسکتا ہے

Delhi Plasma Bank - Pic : PTI
دہلی پلازمہ بینک ۔ تصویر : پی ٹی آئی

دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ آسانی سے دستیاب کرانے کے لئے جمعرات کو دہلی میں ملک کا پہلا پلازمہ بینک شروع کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس کی شروعات کرتے ہوئے اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے آگے آنے اور پلازمہ کا عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین متعارف نہیں کروائی جاتی، پلازمہ تھیراپی  اس وائرس کے علاج میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔کیجریوال نے کہا کہ ’’یہ ملک کا پہلا پلازمہ بینک ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد۱۰۳۱؍نمبر پر کال کرکے اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر۸۸۰۰۰۰۷۷۲۲  پر بھی  خواہشمند افراد اپنا اندراج کروا سکتے ہیں ۔‘‘
  کیجریوال نے کہا کہ صرف وہی شخص پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے  جسے کورونا ہوا ہو اور وہ اس سے صحت مند ہوچکا ہو۔ عطیہ دینے کے خواہشمند شخص کورونا سے کم سے کم ۱۴؍ دن پہلے ٹھیک ہو جانا چاہئے اور اس کی عمر۱۸؍ سے۶۰؍ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض پلازما نہیں دے سکتے۔ ساتھ ہی  وہ شخص جس کا بلڈ پریشر۱۴۰؍ سے زیادہ ہو پلازمہ نہیں دے سکتا۔ ہائپر ٹینشن کے مریض جن کا وزن ۵۰؍ کلو سے کم ہے، وہ عورت جو ایک بار حاملہ ہوئی ہو، کینسر سے صحت مند ہونے والے افراد، گردہ، دل اورجگر کی بیماری والے بھی پلازمہ نہیں دے سکتے۔
  کیجریوال نے بتایا کہ پلازمہ دینے کے عمل میں ۴۵؍ منٹ سے ایک گھنٹہ لگتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کورونا انفیکشن سے متاثرہ صحت مند لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص کورونا انفیکشن سے صحت مند ہوچکے ہیں ان سے میری  ہاتھ جوڑ کر میری درخواست ہے کہ پلازمہ عطیہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کی جانی بچائی جاسکے۔ کسی کی جان بچانے  کاموقع بہت مشکل  سے ملتا ہے۔ آپ لوگوں کے پاس یہ موقع ہےاہم بات یہ ہے کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کوحالت خراب ہونے پر پلازمہ تھیراپی  دی گئی تھی اور وہ صحت یاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK